علی قوشجی
علی قوشجی | |
---|---|
(عثمانی ترک میں: علی قوشچی)،(عربی میں: علاء الدين علي بن محمد القوشجي)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: القوشجي، علي بن محمد، ت)[1] |
پیدائش | سنہ 1403ء سمرقند |
وفات | 16 دسمبر 1474ء (70–71 سال) قسطنطنیہ ، استنبول |
مدفن | قبرستان ایوب |
شہریت | تیموری سلطنت (1403–1469) سلطنت عثمانیہ (1470–16 دسمبر 1474) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | الغ بیگ مدرسہ، سمرقند |
استاذ | الغ بیگ ، غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی |
پیشہ | ریاضی دان ، ماہر فلکیات ، طبیعیات دان ، منجم ، معلم ، ماہرِ لسانیات |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، عربی ، ترکی |
ملازمت | رصدگاہ الغ بیگ ، آیاصوفیا |
کارہائے نمایاں | زیج سلطانی |
درستی - ترمیم |
علاء الدین علی قوشجی یا علی ابن محمد سمرقندی (پیدائش: 1403ء — وفات: 16 دسمبر 1474ء) مسلم ریاضی دان، ماہر طبیعیات، ماہر فلکیات اور منجم تھے۔ اُن کا تعلق سمرقند سے تھا۔سمرقند سے وہ استنبول یعنی سلطنت عثمانیہ میں رہائش پزیر ہوئے۔ علی قوشجی الغ بیگ کے شاگرد تھے جو طبیعیات، فلکیات اور طبعی فلسفہ اور تجرباتی دلائل سمیت گردش زمین کے نظریات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ علی قوشجی زیج سلطانی کی تیاری میں الغ بیگ کے ہمراہ فلکیاتی مشاہدات میں شریک رہے۔ یہ شراکت اُن کی رصدگاہ الغ بیگ میں اِقامت کی وجہ سے بھی ہے۔ بعد ازاں علی قوشجی جب استنبول منتقل ہوئے تو وہاں صحن سمنان مدرسہ کی بنیاد رکھی جو سلطنت عثمانیہ کے عہد میں اپنی طرز کا ایک جدید ترین ادارہ تھا جہاں اسلامی روایتی سائنس کے علوم اور فلکیات بالخصوص پڑھائے جاتے تھے۔ علی قوشجی کی وجہ شہرت اُن کی علم فلکیات پر لکھی گئی کتب بھی ہیں۔
سوانح
[ترمیم]پیدائش اور ابتدائی حالات
[ترمیم]علی قوشجی 1403ء میں سمرقند میں پیدا ہوئے ۔ اُن کا اصل نام علاء الدین علی ابن محمد القوشجی ہے۔ قوشجی کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ علی کے والد محمد سلطان الغ بیگ کے شاہی باز بردار تھے اور باز کو ترکی زبان میں قوشچو کہتے ہیں۔[2][3]
ابتدائی تعلیم
[ترمیم]علی قوشجی کی ابتدائی تعلیم کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے ابتدائی تعلیم قاضی زادہ رومی (متوفی 1436ء)، غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی (متوفی 1429ء)، محی الدین کاشی سے حاصل کی۔ قاضی زادہ رومی سے علم ریاضی اور حکمت و فلکیات پڑھا جبکہ غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی سے بھی علم فلکیات، حکمت اور علم نجوم پڑھا۔
تحقیق و مشاہدہ
[ترمیم]ابتدائی تعلیم کے بعد علی قوشجی کرمان چلے گئے جہاں انھوں نے خلیج عمان کے ساحلوں سے اُٹھنے والے طوفانوں پر تحقیق شروع کی۔ اِسی دوران انھوں نے اپنی تصنیف حال اشکال القمر لکھی جس میں چاند کی مختلف اشکال پر بحث کی گئی تھی اور کرمان میں رہتے ہوئے دوسری کتاب شرح تجرید لکھی۔ 1423ء میں وہ عبدالرحمٰن جامی سے علم کی تحصیل کی خاطر ہرات چلے گئے۔
سلطان الغ بیگ کی ہمراہی
[ترمیم]ہرات میں تحصیل علم کے بعد سمرقند واپس آئے اور رصدگاہ الغ بیگ میں سلطان الغ بیگ کے ہمراہ چاند کی حرکت و اشکال پر تحقیق میں شامل ہوئے۔ رصدگاہ الغ بیگ میں علی قوشجی سلطان الغ بیگ کے قتل تک کام کرتے رہے۔ 27 اکتوبر 1449ء کو جب سلطان الغ بیگ کو اُس کے بیٹے عبداللطیف مرزا نے قتل کروا دیا تو رصدگاہ الغ بیگ پر برا وقت آگیا اور منجمین یہاں سے دوسرے ممالک کو منتقل ہونے لگے جن میں علی قوشجی بھی شامل تھے۔[4]
سلطنت عثمانیہ میں رہائش
[ترمیم]سلطان الغ بیگ کے قتل کے بعد علی قوشجی ہرات، تاشقند گئے اور آخر میں تبریز پہنچے جہاں وہ 1469ء تک مقیم رہے۔ تبریز اُس وقت آق قویونلو حکمرانوں کا دار الحکومت تھا۔ جب 1469ء میں اوزون حسن نے عثمانی سلطان محمد فاتح کے دربار میں اپنا وفد بھیجا تو علی قوشجی کو بھی اِس وفد میں تبریز سے روانہ کیا تھا۔ استنبول پہنچ کر اُن کی ملاقات سلطان محمد فاتح سے ہوئی اور اَب علی قوشجی نے ہرات اور تبریز کی بجائے استنبول میں رہائش کو مقدم جانا کیونکہسلاطین عثمانیہ کا رجحان سائنس اور فلکیات کی طرف دوسرے حکمرانوں کی نسبت زیادہ تھا۔ استنبول میں وہ آخر عمر تک مقیم رہے۔[5]
وفات
[ترمیم]علی قوشجی نے تقریباً 70 سال کی عمر میں 16 دسمبر 1474ء کو استنبول میں وفات پائی۔ اُن کی تدفین قبرستان ایوب، استنبول میں کی گئی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ناشر: او سی ایل سی — ربط: وی آئی اے ایف آئی ڈی
- ↑ George Vlahakis (2006)، Imperialism and science: social impact and interaction، ABC-CLIO، صفحہ: 75، ISBN 978-1-85109-673-2
- ↑ Gábor Ágoston، Masters, Bruce Alan (2009)، Encyclopedia of the Ottoman Empire، Infobase Publishing، صفحہ: 35، ISBN 978-0-8160-6259-1
- ↑ Osmanlı imparatorluğunun doruğu 16. yüzyıl teknolojisi, Editor Prof. Dr. Kazım Çeçen, Istanbul 1999, Omaş ofset A.Ş.
- ↑ G. Akovalı, Z. A. Mansūrov, The role of government and research institutes in the planning of research and development in some Central Asian and Caucasian republics, IOS Press, 2000,آئی ایس بی این 1-58603-022-1, آئی ایس بی این 978-1-58603-022-3, p.230,[1]
ویکی ذخائر پر علی قوشجی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- مضامین جن میں عثمانی ترک زبان کا متن شامل ہے
- 1403ء کی پیدائشیں
- 1474ء کی وفیات
- 16 دسمبر کی وفیات
- استنبول میں وفات پانے والی شخصیات
- اسلام ناؤ خانے
- اسلامی قرون وسطی کے ماہرین فلکیات
- اسلامی قرون وسطی میں ریاضی دان
- اشاعرہ
- پندرہویں صدی کی عثمانی شخصیات
- پندرہویں صدی کے ریاضی دان
- پندرہویں صدی کے مسلمان
- ترکیہ کے ریاضی دان
- ترک سائنسدان
- ترک ماہرین فلکیات
- حنفی فقہا
- سمرقند کی شخصیات
- عثمانی ریاضی دان
- عثمانی ماہرین فلکیات
- قرون وسطی کے فارسی ریاضی دان
- قرون وسطی کے فارسی ماہرین فلکیات
- ماتریدی شخصیات
- مسلمان موجدین
- تاریخ پیدائش نامعلوم
- فارسی زبان کے مصنفین
- عربی زبان کے مصنفین
- ترک طبیعیات دان
- سمرقند میں پیدا ہونے والی شخصیات