سلم السماء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلم السماء
سلم السماء سے ایک صفحہ
مصنفغیاث الدین مسعود جمشید کاشانی
اصل عنوانسُلَم السَماء
ملکایران
زبانعربی زبان
موضوعفلکیات
تاریخ اشاعت
یکم مارچ 1407ء

سلم السماء یا رسالہ الکمالیہ فارسی النسل ماہر فلکیات غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی (متوفی: 22 جون 1429ء) کی تصنیف ہے جس میں فلکیات اور نظام شمسی میں موجود اجرامِ فلکی پر بحث کی گئی ہے۔ یہ کتاب پندرہویں صدی عیسوی کے پہلے عشرے میں لکھی گئی۔

جائزہ متن[ترمیم]

کتاب کا نام سُلَم السماء ہے جس کا معنی ہے کہ آسمان پر چڑھنے کے لیے سیڑھی۔ کتاب عربی زبان میں تحریر کی گئی ہے اور اِس کا اختتام بروز منگل 21 رمضان 809ھ/ یکم مارچ 1407ء کو ہوا۔ مصنف غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی نے اپنی ایک دوسری تصنیف کے دیباچہ میں اِس کتاب کا نام مفتاح الحساب لکھا ہے۔ کتاب میں قدیمی اور قرون وسطی کے زمانے کے علم فلکیات کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔ کتاب کے متن سے معلوم ہوتا ہے کہ اِس میں سابقہ فلکیاتی کتب کا مواد اخذ کیا گیا ہے۔ عطارد، چاند، سورج اور اجرام فلکی کے وزن و حجم کا تعین بھی کیا گیا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]