غیاث الدین مسعود جمشید کاشانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
غیاث الدین جمشید کاشانی
غیاث الدین جمشید کاشانی
معروفیت الکاشی
پیدائش 22 جون 1429ء
نسل فارسی النسل
دور اسلامی عہدِ زریں
شعبۂ زندگی ایران
مذہب اسلام
کارہائے نماياں سلم السماء

جمشید بن محمود بن مسعود، غیاث الدین ان کا لقب ہے، آٹھویں صدی ہجری کے دوسرے حصے میں کاشان میں پیدا ہوئے۔ چنانچہ اس نسبت سے کاشانی یا کاشی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، اولغ بک کی دعوت پر سمرقند چلے گئے اور وہیں پر علومِ حساب، فلک اور طبیعیات میں ابھر کر سامنے آئے اور سمرقند میں ہی اپنی زیادہ تر تصانیف لکھیں۔ ابن مسعود کی وفات نویں صدی ہجری کے اوائل میں ہوئی۔ بہت ساری تصانیف چھوڑیں جن میں کچھ قابلِ ذکر یہ ہیں: کتاب زیج الخاقانی فی تکمیل الایلخانی، علمِ فلک پر "نزہہ الحدائق"، الرسالہ المحیطیہ، مثلثات میں "رسالہ الجیب والوتر"، "مفتاح الحساب" جس میں اعشاری کسور کا استعمال اور صفر کے فائدے بیان کئے گئے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]