ابن الصفار
ظاہری ہیئت
| ابن الصفار | |
|---|---|
| (عربی میں: أحمد بن عبد الله بن عمر الغافقي)[1] | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 10ویں صدی قرطبہ |
| وفات | سنہ 1035ء (84–85 سال)[2] دانیہ |
| شہریت | اندلس |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | ماہر فلکیات [3][1]، منجم ، انجینئر [1] |
| درستی - ترمیم | |
ابو القاسم احمد بن عبد اللہ بن عمر القرطبی، پانچویں صدی ہجری میں اندلس کے ایک ریاضی دان تھے، ابی القاسم المجریطی کے شاگردوں میں سے ہیں، ابن صاعد الاندلسی “طبقات الامم” میں ان کے بارے میں لکھتے ہیں : “وہ علمِ اعداد، ہندسہ اور نجوم کے محقق تھے، قرطبہ میں ان علوم کی تعلیم دیتے تھے، ان کے ہاتھوں بہت سے مشہور علما فارغ التحصیل ہوئے ”، ان کی تصانیف میں “زیج مختصر علی مذہب السندہند” اور “کتاب فی العمل بالاسطرلاب” قابلِ ذکر ہیں، فتنہ کے نتیجے میں قرطبہ سے نکلے اور دانیہ منتقل ہو گئے اور وہیں پر کوئی 426 ہجری کو وفات پائی۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 3 مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام — ناشر: دار العلم للملایین — : اشاعت 15 — جلد: 1 — صفحہ: 157 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/136206824 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مئی 2026 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Gemeinsame Normdatei — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/136206824 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2026 — اجازت نامہ: CC0