جمال الدین زیلعی
| جمال الدین زیلعی | |
|---|---|
| (عربی میں: جمال الدين الزيلعي) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 1320ء زيلع ، سلطنت عدل |
| وفات | سنہ 1360ء (39–40 سال) قاہرہ |
| رہائش | قاہرہ سلطنت مملوک |
| شہریت | سلطنت مملوک |
| مذہب | اسلام |
| فرقہ | اہل سنت |
| فقہی مسلک | حنفی |
| عملی زندگی | |
| استاذ | یوسف بن عبد الرحمن المزی ، ذہبی ، ابن عقیل |
| پیشہ | امام ، محدث ، مصنف ، مصنف [1]، معلم [2]، عالم |
| مادری زبان | عربی |
| پیشہ ورانہ زبان | عربی |
| شعبۂ عمل | مصنف [1]، مصنف [2]، امام [2]، محدث [2]، معلم ، عالم [2] |
| کارہائے نمایاں | نصب الرایہ |
| درستی - ترمیم | |
امام حافظ جمال الدین ابو محمد عبد اللہ بن یوسف بن محمد زیلعی حنفی مصری حنفی المذہب محدث تھے۔
زیلعی نسبت
[ترمیم]زیلع کی طرف نسبت ہے، حبشہ کے ساحل پر ایک شہر کا نام ہے، یہ شہر بندرگاہ بھی رہ چکا ہے، فی الحال صومالیہ میں پڑتا ہے۔
علمی مقام
[ترمیم]حافظ زیلعی کی علمی نشو و نما ہوئی ، فقہ وحدیث میں مہارت پیدا کی ، کتابیں تصنیف کیں ، احادیث کی تخریج کی اور اپنے وقت کے کبارِ علما سے کسب فیض کیا ، آپ کے ایک استاذ شارح کنز الفخر الزیلعی گذرے ہیں ، اسی طرح قاضی علاوالدین ترکمانیؒ بھی آپ کے استاذ رہے ہیں ، مطالعہ کتب بالخصوص کتب احادیث کے مطالعہ کے دلدادہ تھے ، اسی شوق نے ہدایہ کی احادیث کی تخریج پر آمادہ کیا اور تفسیر کشاف کی احادیث کی بھی تخریج فرمائی ۔ دونوں کتابوں میں موجودہ احادیث کی تخریج کی۔ حافظ عراقی بھی تخریج احادیث کے لیے احادیث کی کتابوں کا مطالعہ کرنے میں آپ کے رفیق رہے ہیں۔
وفات
[ترمیم]آپ کا انتقال قاہرہ میں ہوا ، وہیں مدفون بھی ہوئے تاریخ وفات محرم 762ھ مطابق 1360ء ہے۔ [3]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب https://damas.nur.nu/26823/bio/bio-jamal-zaylai
- ^ ا ب https://www.ilmgate.org/the-life-and-works-of-hafi%E1%BA%93-al-zaylai-author-of-nasb-al-rayah/
- ↑ اصطلاحاتِ تخریجِ احادیث مؤلف : افتخار احمد قاسمی بستوی ناشر : مکتبہ ابو عبد الفتاح ، جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم ، اکل کوا ، نندوربار ، مہاراشٹرانڈیا
