جھیل میڈ

جھیل میڈ (انگریزی: Lake Mead) دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکا میں واقع ہے۔ یہ جھیل لاس ویگاس سے 30 میل جنوب مشرق میں نیواڈا اور ایریزونا کی ریاستوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ جھیل اس وقت وجود میں آئی جب 1936ء میں دنیا کے موجودہ سب سے بڑے بند ہوور کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس جھیل میں اندازہً 28 اعشاریہ 5 ملین ایکڑ فٹ (35 مکعب کلومیٹر) پانی ہے جو بند کے پیچھے 110 میل (180 کلو میٹر) کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔
یہ جھیل ایلووڈ میڈ کے نام سے موسوم ہے جو 1924ء سے 1936ء کے دوران اس بند اور جھیل کی تعمیر کے دوران امریکی ادارہ برائے بحالی کے کمشنر تھے۔
اس بند کی تعمیر سے پانی کا جو عظیم ذخیرہ جمع ہوا وہ کئی مقامی آبادیوں کی منتقلی کا باعث بنا جس میں سب سے زیادہ معروف سینٹ تھامس، نیواڈا کی آبادی تھی۔ اس قصبے کے آخری مکین 1938ء میں یہ علاقہ چھوڑ گئے۔ کبھی کبھار جب جھیل میڈ میں پانی کی سطح نیچے ہو جاتی ہے تو اس قصبے کے آثار نظر آتے ہیں۔
متعلقہ مضامین
[ترمیم]![]() |
ویکی ذخائر پر جھیل میڈ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ایریزونا کے ذخائر آب
- ایریزونا میں 1935ء کی تاسیسات
- دریائے کولوراڈو
- ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جھیلیں
- نیواڈا کے ذخائر آب
- نیواڈا میں 1935ء کی تاسیسات
- نیواڈا
- ذخائر آب
- ایریزونا میں امتیازی مقامات
- نیواڈا میں امتیازی مقامات
- کلارک کاؤنٹی، نیواڈا
- موہیو کاؤنٹی، ایریزونا
- کلارک کاؤنٹی، نیواڈا میں عمارات و ساخات
- موہیو کاؤنٹی، ایریزونا میں عمارات و ساخات
- شمالی امریکہ میں ذخائر آب