جیمز کک
جیمز کک | |
---|---|
(انگریزی میں: James Cook) | |
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اکتوبر 1728 مرٹن[1][2] |
وفات | 14 فروری 1779 (51 سال)[3][4][5][6][7][8][9] |
وجۂ وفات | تیز دھار ہتھیار کا وار |
طرز وفات | قتل |
شہریت | ![]() ![]() |
رکن | رائل سوسائٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | مہم جو، ملاح |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی[12] |
شعبۂ عمل | نباتاتی علوم |
عسکری خدمات | |
شاخ | شاہی بحریہ |
اعزازات | |
کاپلی میڈل (1776)[13] رائل سوسائٹی فیلو |
|
دستخط | |
![]() |
|
ترمیم ![]() |
جیمز کک (انگریزی: James Cook) (پیدائش: 27 اکتوبر 1728ء – وفات: 14 فروری 1779ء) ایک انگریز مہم جو، جستجو گر، جہاز راں اور نقشہ نگار تھے۔ شاہی بحریہ میں کپتان کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے بحر الکاہل کے تین بحری سفر کیے اور آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں اور جزائر ہوائی پر پہنچنے والے پہلے یورپی شہری بنے۔ آپ نے دنیا کے گرد پہلا مکمل طور پر اندراج شدہ چکر لگایا اور نیوفاؤنڈلینڈ اور نیو زیلینڈ کا نقشہ بنایا۔
آپ نے 1755ء میں شاہی بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور سات سالہ جنگ میں حصہ لیا اور بعد ازاں محاصرۂ کیوبک کے دوران دریائے سینٹ لارنس کے داخلے کے بیشتر علاقے کا معائنہ کیا اور نقشے بنائے۔
آپ نے یورپ کے نقشوں پر پہلی بار متعدد نئے علاقوں اور جزائر اور ساحلی علاقوں کو شامل کیا۔ بہترین جہاز رانی، تحقیق و نقشہ نگاری کی اعلیٰ صلاحیتوں، حقائق کی تصدیق کے لیے خطرناک ترین مقامات کی تلاش (مثال کے طور پر بار ہا مدار قطب جنوبی (Antarctic Circle) اور گریٹ بیریئر ریف کے سفر)، خطرناک صورت حال میں قیادت کی بہترین صلاحیت اور توقعات سے کہیں بڑھ کر کام کرنے کے باعث انہیں مہمات میں بھرپور کامیابی ملی۔
پہلی مہم میں آسٹریلیا کے مشرقی ساحلوں اور نیو زیلینڈ کو دریافت کرنے بعد آپ دوسری مہم میں 17 جنوری 1773ء کو مدار قطب جنوبی میں پہنچنے والے اولین افراد میں سے ایک بن گئے۔ اس مہم میں آپ نے جنوبی جارجیا و جنوبی سینڈوچ جزائر بھی دریافت کیے۔ انٹارکٹیکا کو دریافت کرنے کے بعد آپ جہاز کے لیے تازہ رسد حاصل کرنے کے لیے تاہیتی پہنچے۔ 1774ء میں آپ فرینڈلی جزائر، جزیرہ ایسٹر، جزیرہ نورفوک، نیو کیلیڈونیا اور وانواتو پہنچے۔
تیسرے سفر میں آپ جزائر ہوائی پہنچنے والے پہلے یورپی بنے۔ جہاں 1779ء میں مقامی افراد کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔
امریکا کی خلائی شٹل اینڈیور (Endeavour) جیمز کک کے پہلی مہم کے جہاز ہی سے موسوم ہے۔
![]() |
ویکی کومنز پر جیمز کک سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://www.bbc.co.uk/history/domesday/dblock/GB-448000-513000/page/7 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اگست 2015
- ↑ http://www.bbc.co.uk/history/domesday/dblock/GB-448000-513000/page/7 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 فروری 2017 — مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Кук Джеймс — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11897579w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ James Cook
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: http://snaccooperative.org/ark:/99166/w68s4p75 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ The Peerage person ID: https://tools.wmflabs.org/wikidata-externalid-url/?p=4638&url_prefix=http://www.thepeerage.com/&id=p63372.htm#i633714 — بنام: Captain James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=10951 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/23872 — بنام: James Cook — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Dictionary of Canadian Biography ID: http://www.biographi.ca/en/bio/cook_james_4E.html — بنام: JAMES COOK — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مدیر: George Williams Brown — عنوان : Dictionary of Canadian Biography — ناشر: University of Toronto Press اور Presses de l'Université Laval
- ↑ http://www.christies.com/lotfinder/books-manuscripts/captain-james-cook-and-captain-james-5605392-details.aspx
- ↑ https://libris.kb.se/katalogisering/0xbdd8xj2s1p259 — اخذ شدہ بتاریخ: 24 اگست 2018 — شائع شدہ از: 25 ستمبر 2012
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11897579w — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Award winners : Copley Medal — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2018 — ناشر: رائل سوسائٹی