جیک سفاح
"With the Vigilance Committee in the East End: A Suspicious Character" from The Illustrated London News, 13 October 1888 | |
پیدائش | شناخت نامعلوم |
---|---|
دیگر نام | "وائٹ چیپل قاتل" "چرمی تہبند" |
قتل | |
متاثرین | 5+؟ |
دورانیہ قتل | 1888–؟ |
ملک | متحدہ مملکت |
"جیک سفاح" مشہور زمانہ کردار، ایک ایسا نامعلوم سلسلی قاتل جس نے 1888ء میں لندن کے Whitechapel ضلع اور اس کے ارد گرد زیادہ تر غریب علاقوں میں 5 سفاکانہ قتل کیے تھے۔ یہ نام ایک خط میں شروع ہوا، جو کسی نے خود کو قاتل ہونے کا دعوی کرتے ہوئے لکھا تھا۔ ابلاغ نے بھی اس سے خوب سنسی پھیلائی۔ وسیع پیمانے پر تو یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ خط محض چکما تھا جو شاید کسی صحافی نے جان بوجھ کر کہانی میں دلچسپی بڑھانے کی کوشش میں لکھا تھا۔ دوسرے اوقات میں قاتل کے لیے استعمال کیا جانے والا مختصر نام "وائٹ چیپل قاتل" اور "چرمی تہبند" ہے۔ جیک سفاح کے خون کرنے کے حملے عام طور پر گندی بستیوں کی بدکارو زانی عورتوں پر کیے جن کے گلے کاٹے گئے اور پیٹ چاک تھے۔ کم از کم تین مقتولین کے اندرونی اعضاء کو نکالا گیا جو یہ ثابت کرتی ہے کہ قاتل جسمانی اور جراحی کا علم رکھتا تھا۔ افواہیں ہیں کہ قتل ستمبر اور اکتوبر 1888ء میں کیے گئے بہت سے ایسے خطوط ذرائع ابلاغ اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو موصول ہوئے جس میں لکھنے والوں نے خود کو قاتل ہونے کا دعوی کیا تھا۔ بنیادی طور پر قتل کی غیر معمولی سفاکانہ اقدامات اور ابلاغ کی ان واقعات پر شور مچانے کی وجہ سے عوام کو یقین ہو گیا کہ "جیک خونی" کے نام سے مشہور سیریل قاتل ایک ہی شخص ہے۔
ویکی ذخائر پر جیک سفاح سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |