جے لو کش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جے لو کش
اشاعت پوسٹر
ہدایت کارکے ایس رویندرا
پروڈیوسرننداموری کلیان رام
تحریرکے ایس رویندرا
کونا وینکٹ
کے چکرورتی
ستارےاین ٹی آر جونئیر
راشی کھنہ
نویدا تھامس
موسیقیدیوی سری پرساد
سنیماگرافیچھوٹا کے نائیڈو
ایڈیٹرکوٹاگری وینکٹیشورا راؤ
تھمی راجو
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارسری وینکٹیشورا کریشنز(نظام)[1]
تاریخ نمائش
  • 21 ستمبر 2017ء (2017ء-09-21)[2]
دورانیہ
153 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
باکس آفساندازاً۔ 175 کروڑ[3]

جے لو کش 2017ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار کے ایس رویندرا ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے این ٹی آر جونئیر تین کرداروں میں، راشی کھنہ اور نویدا تھامس ہیں۔ اس فلم کو این ٹی آر جونئیر کے بھائی ننداموری کلیان رام نے این ٹی آر آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کی۔ چھوٹا کے نائیڈو نے فلم کی سنیماگرافی سنبھالی۔

یہ فلم بعد میں، ہندی زبان میں جے لو کش - دی پاور آف 3 (اردو: جے لو کش - 3 کی طاقت) کے عنوان سے ڈب کی گئی اور 13 مئی، 2018ء کو زی سنیما پر دکھائی گئی۔ این ٹی آر جونئیر کی آواز کو ڈبنگ آرٹسٹ ادتیہ راج شرما نے ڈب کیا۔ فلم نے پوری دنیا میں 175 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔ یہ فلم جنوبی کوریا میں بوچین بین الاقوامی فنٹیسٹک فلم فیسٹول کے دوران دکھائی گئی۔

اشاعت[ترمیم]

یہ فلم 21 ستمبر، 2017ء کو دنیا بھر میں جاری کی گئی۔[4]

گانے[ترمیم]

فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا اور فلم کے گانے 3 ستمبر، 2017ء کو لاہاری میوزک پر جاری کیے گئے۔[5]

عنوان طوالت
"راونا" 4:20
"ٹرنگ ٹرنگ" 4:23
"نی کلالونا" 3:58
"ڈوچیستھا" 4:12
"سونگ ذرا" 4:22
"انڈامئینا لوکم" 3:17

باکس آفس[ترمیم]

جے لو کش فلم نے باکس آفس پر کافی اچھی کمائی کی۔ فلم نے اشاعت کے پہلے دن 47 کروڑ کمائی کی۔[6] اور پوری دنیا میں چوتھی پہلے دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی۔ آندھرا پردیش میں اس فلم نے اشاعت کے پہلے دن 32 کروڑ روپے کی کمائی کی اور باہوبلی 2: انجام کے بعد آندھر پردیش میں دوسری پہلے دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو بنی۔

فلم نے اشاعت کے چھٹے دن 100 کروڑ کا پہاڑ عبور کر لیا تھا۔[7] اور باہوبلی: آغاز اور باہوبلی 2: انجام کے بعد تیسری سب سے تیز 100 کروڑ کمانے والی تیسری تیلگو فلم بنی۔ فلم نے اشاعت کے پہلے ہفتے میں 110 کروڑ کی کمائی کی اور چوتھی پہلے ہفتے میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم بنی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Dil Raju to release craziest films in Nizam this year"۔ tupaki.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جون 2017 
  2. "Jai Lava Kusa Telugu Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers - Filmibeat"۔ FilmiBeat۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2017 
  3. "Jai Lava Kusa box-office collection: Jr NTR's film collects Rs 50 crore"۔ India Today۔ 2 October 2017۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2018 
  4. "Confirmed: Jr NTR's Jai Lava Kusa to release on September 21"۔ India Today)۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2017 
  5. Lahari Music | T-Series (2017-09-03)، Jai Lava Kusa Full Songs Jukebox - Jr NTR, Raashi Khanna, Nivetha Thomos | Devi Sri Prasad، اخذ شدہ بتاریخ 03 ستمبر 2017 
  6. "Jai Lava Kusa creates Non Baahubali2 record on opening day"۔ andhraboxoffice.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2017 
  7. "Jai Lava Kusa crosses 100 cr gross mar"۔ andhraboxoffice.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2017 

بیرونی روابط[ترمیم]