حمید ناگپوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
حمید ناگپوری
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 5 نومبر 1907(1907-11-05)
تاریخ وفات جولائی 6، 1973(1973-70-06) (عمر  65 سال)
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ شاعر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

حمید ناگپوری 5 نومبر 1907ء کو ناگپور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مہاراشٹر علاقے کے ایک نامور اردو شاعر تھے۔[1]

ذاتی زندگی[ترمیم]

حمید جب سات برس کے تھے ان کے والد شیخ رسول گزر گئے۔ وہ پیشے سے قصاب تھے۔ ان کی ایک چھوٹی بہن شادی کے ایک سال بعد ہی گزر گئی۔ اسی غم میں ان کی والدہ بھی گزر گئی۔ حمید نے یکے بعد دیگرے دو شادیاں کیں، مگر دونوں بیویاں زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہیں۔ اس کے بعد تیسری شادی سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئے۔[1]

فالج[ترمیم]

1964ء میں حمید فالج سے متاثر ہوئے اور ان کی حرکتیں بھی متاثر ہوئے۔ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے انہیں ماہانہ پچاس روپیے وظیفہ جاری ہوا۔[1]

کلام[ترمیم]

حمید اپنی دکھ بھری زندگی میں کافی اثر انگیز درد بھرا کلام بیان کر چکے ہیں۔ ان کا مجموعہ کلام حرف خاموش 1961ء میں اپنا کتاب گھر (کامٹی) نے شائع کیا۔ اس میں آٹھ نظمیں، پندرہ قطعات، چوبیس روباعیات اور ستتر متفرق اشعار ہیں۔[1]

انتقال[ترمیم]

6 جولائی، 1973ء کو حمید ناگپوری کا انتقال ہو گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ "درد و محبت کا شاعر: حمید ناگپوری"، محمد اظہر حیات، روزہ ہماری زبان، نئی دہلی، 22-28 جولائی، صفحہ 3