ناگپور
ناگپور | |
---|---|
- مرکزی شہر - | |
تاریخ تاسیس | 1702 |
انتظامی تقسیم | |
ملک | بھارت [1][2] |
دار الحکومت برائے | ناگپور ضلع ناگپور ڈویژن (1861–) وسطی صوبے (1861–) مدھیہ پردیش (26 جنوری 1950–1 نومبر 1956) مملکت ناگپور |
تقسیم اعلیٰ | ناگپور ضلع |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 21°08′59″N 79°04′50″E / 21.149722222222°N 79.080555555556°E |
رقبہ | 218 مربع کلومیٹر |
بلندی | 310 میٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 2405665 |
مزید معلومات | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+05:30 |
سرکاری زبان | مراٹھی |
رمزِ ڈاک | 440 001 – 440 037 |
فون کوڈ | 712 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1262180 |
درستی - ترمیم |
ناگپور (انگریزی: Nagpur مراٹھی: नागपुर) بھارت کے صوبہ مہاراشٹر کا مشہور شہر، جو بھارت کے بالکل وسط میں واقع ہے۔ ناگ ندی کے کنارے آباد یہ شہر بھارت کا تیرہوں اور دنیا کا ایک سو تیرہوں بڑا شہر سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں اسے بھارت کا سب سے صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔
اس شہر کی تقریباً نصف آبادی مراٹھی زبان بولنے والوں پر مشتمل ہے۔ سنتروں کی کاشت شہر اور اطراف میں بہت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس شہر کو "سنتروں کا شہر" بھی کہا جاتا ہے۔ دیگر اہم صنعتوں میں کپاس، کاغذ، کیمیائی اشیاء اورآلاتی ہندسیات کافی مشہور ہیں۔
اسی طرح یہ شہر ہندو شدت پسند تحریک راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ﴿RSS﴾ اور امبیڈکر کے متبعین کا مرکز بھی ہے۔ ناگپور کی تشکیل جدید راجا بخت بلند شاہ نے کی۔
وجہ تسمیہ
[ترمیم]ناگ ندی ناگپور شہر کے قدیم علاقہ سے گذرتی ہے، اسی لیے اس شہر کا نام ناگپور رکھا گیا۔ بلدیہ کی سرکاری مہر میں بھی ایک ناگ کو ندی میں پھن پھیلائے دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح شہر میں ناگ سانپ کی بہتات تھی، اس وجہ سے بھی ناگپور نام پڑ گیا۔
کھیل
[ترمیم]ناگپور کرکٹ کا ایک اسٹیڈیم بھی موجود ہے جو گراس روٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ تک اپنا کردار نبھا رہا ہے، اس اسٹیڈیم کو ودربھ ایسوسیشن کرکٹ اسٹیڈیم کہا جاتا ہے۔
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر ناگپور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ "صفحہ ناگپور في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2024ء
- ↑ "صفحہ ناگپور في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اکتوبر 2024ء