مندرجات کا رخ کریں

"اردوستان ڈاٹ کام" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.5
سطر 41: سطر 41:


== ویب سائٹ کی مقبولیت ==
== ویب سائٹ کی مقبولیت ==
کیوٹر کاؤنٹر نامی ایک ویب سائٹ کے تجزیے کے مطابق اردوستان ڈاٹ کام پر کسی بھی دن 65 جداگانہ لوگ آتے تھے۔ ہر مہینہ اس ویب سائٹ پر 1,976 لوگ آیا کرتے تھے، جب کہ سالانہ اس ویب سائٹ کے جدا گانہ دورہ کنندوں کی تعداد 23,741 تھی۔ <ref>http://urdustan.net.cutercounter.com/</ref>
کیوٹر کاؤنٹر نامی ایک ویب سائٹ کے تجزیے کے مطابق اردوستان ڈاٹ کام پر کسی بھی دن 65 جداگانہ لوگ آتے تھے۔ ہر مہینہ اس ویب سائٹ پر 1,976 لوگ آیا کرتے تھے، جب کہ سالانہ اس ویب سائٹ کے جدا گانہ دورہ کنندوں کی تعداد 23,741 تھی۔ <ref>{{Cite web |url=http://urdustan.net.cutercounter.com/ |title=آرکائیو کاپی |access-date=2019-03-29 |archive-date=2019-03-29 |archive-url=https://web.archive.org/web/20190329185533/http://urdustan.net.cutercounter.com/ |url-status=dead }}</ref>


==مزید دیکھیے==
==مزید دیکھیے==

نسخہ بمطابق 17:50، 28 دسمبر 2021ء

اردوستان ڈاٹ کام
دست‌یاباردو زبان میں
مالککاشف الہدی
ویب سائٹhttp://http://urdustan.com/ (موجودہ طور پر غیر فعال)
آغاز1998ء

اردوستان ڈاٹ کام یا صرف اردوستان اردو زبان کی ترویج اور دنیا بھر کے اردو گو عوام کی نگارشات کے اظہار کے لیے ایک ویب سائٹ تھی۔ اسے کئی بار انٹرنیٹ پر اردو زبان کی پہلی ویب سائٹ بھی کہا گیا تھا، حالانکہ یہ موضوع تحقیق طلب ہے۔ اس ویب سائٹ پر بھارت، پاکستان اور دنیا کے کئی ممالک میں بسے اہل اردو اصحاب اپنے کلام کا اظہار کرتے تھے۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ پر مزاحیہ مضمون، افسانے، انٹرنیٹ ریڈیو اور کئی زبان ادب اور ثقافت سے جڑی تخلیقات کو شامل کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ کا بیش تر مواد تصویر کی شکل میں اپلوڈ کیا جاتا تھا، اس وجہ یونیکوڈ کا استعمال محدود رہا تھا۔

پس منظر

اردوستان ڈاٹ کام کے بانی کاشف الہدی رہے۔ ان کا آبائی وطن بھارت تھا، اگر چیکہ ویب سائٹ کے مطابق وہ سان ڈیگو میں مقیم تھے۔

ویب سائٹ کا آغاز 14 اگست 1998ء کو ہوا تھا۔[1] یہ وہ وقت تھا جب انٹرنیٹ کا کثرت سے استعمال شروع نہیں ہوا تھا اور یونیکوڈ کے بارے میں زبادہ چرچا نہیں تھی۔ اس لیے ویب سائٹ کی یشتر حصوں میں مواد کو تصویری شکل میں اپلوڈ کیا گیا تھا۔ کچھ جگہوں پر رومن رسم الخط کا بھی استعمال کیا گیا تھا، مگر زیادہ تر جگہوں پر ان پیج کی اردو مواد والی فائلوں ہی کو اپلوڈ کیا گیا تھا اور انہیں بروئے کار لایا گیا تھا۔ ویب سائٹ پر شاعری، عمومی مضامین، طنز و مزاح، افسانوں اور انٹرنیٹ ریڈیو کو خاص جگہ دی گئی تھی۔ حالانکہ ویب سائٹ کے معاونین بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں سے تھے، مگر بیش تر پاکستانی ہی تھے۔ ویب سائٹ پر اسلام سے متعلق مواد بھی تھا۔ ویب سائٹ کئی اسلامی ویب سائٹوں کا ربط بھی فراہم کرتی تھی اور کئی اسلامی کازوں میں معاون تھی، مثلًا صارفین کو زکٰوۃ کی ادائیگی میں مآخذ فراہم کرنے رہنمائی کرنا۔ سائٹ پر گوگل ایڈسینس کے اشتہارات اور راست اشتہارات، دونوں شامل تھے۔

ویب سائٹ کی مقبولیت

کیوٹر کاؤنٹر نامی ایک ویب سائٹ کے تجزیے کے مطابق اردوستان ڈاٹ کام پر کسی بھی دن 65 جداگانہ لوگ آتے تھے۔ ہر مہینہ اس ویب سائٹ پر 1,976 لوگ آیا کرتے تھے، جب کہ سالانہ اس ویب سائٹ کے جدا گانہ دورہ کنندوں کی تعداد 23,741 تھی۔ [2]

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. https://www.easycounter.com/report/urdustan.com
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 2019-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-03-29