"ہوائی جہاز" کے نسخوں کے درمیان فرق
م روبالہ - بین الوکی روابط کو ترتیب دیا |
م روبالہ جمع: nn ترمیم: eo, ro, yo |
||
سطر 56: | سطر 56: | ||
[[et:Õhusõiduk]] |
[[et:Õhusõiduk]] |
||
[[es:Aeronave]] |
[[es:Aeronave]] |
||
[[eo: |
[[eo:Flugmaŝino]] |
||
[[fr:Aéronef]] |
[[fr:Aéronef]] |
||
[[fy:Loftfartúch]] |
[[fy:Loftfartúch]] |
||
سطر 77: | سطر 77: | ||
[[ja:航空機]] |
[[ja:航空機]] |
||
[[no:Luftfartøy]] |
[[no:Luftfartøy]] |
||
[[nn:Luftfartøy]] |
|||
[[pl:Statek powietrzny]] |
[[pl:Statek powietrzny]] |
||
[[pt:Aeronave]] |
[[pt:Aeronave]] |
||
[[ro: |
[[ro:Aeronavă]] |
||
[[ru:Воздушное судно]] |
[[ru:Воздушное судно]] |
||
[[simple:Aircraft]] |
[[simple:Aircraft]] |
||
سطر 95: | سطر 96: | ||
[[vi:Khí cụ bay]] |
[[vi:Khí cụ bay]] |
||
[[war:Sarakyan pan-igbaw]] |
[[war:Sarakyan pan-igbaw]] |
||
[[yo: |
[[yo:Ọkọ̀ òfurufú]] |
||
[[zh:航空器]] |
[[zh:航空器]] |
نسخہ بمطابق 11:49، 9 فروری 2010ء
جہاز کے دیگر استعمالات کیلئے دیکھئے: جہاز
ہوائی جہاز یا ہوائیہ (جمع: ہوائین) (aircraft) ، ایک ایسا ناقل (vehicle) یا جہاز (craft) ہوتا ہے کہ جو کرۂ ہوا میں پرواز کرسکتا ہو۔ اکثر صاروخی ناقلات (rocket vehicles)، ہوائی جہاز کے زمرے میں شمار نہیں کیۓ جاتے کیونکہ یہ ہوا کے سہارے پر انحصار نہیں کرتے۔ وہ تمام انسانی نقل و حرکت کہ جو ہوائی جہاز کو قابل پرواز رکھنے میں اختیار کی جاتی ہے اسے طیرانی (aviation) کہا جاتا ہے اور وہ شخصیت جو کہ ہوائی جہاز کو محوپرواز کرتا / کرتی ہے یعنی اسکو اڑاتا / اڑاتی ہے اسے طیار (aviator / pilot) کہا جاتا ہے؛ جبکہ ایسے ہوائی جہاز یا ہوائی ناقلات (aerial vehicle) بھی تخلیق کیۓ گۓ ہیں جو کہ طیار کے بغیر پرواز کرسکتے ہیں انکے لیۓ بلا انسان ہوائی ناقل (unmanned aerial vehicle) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
اقسام
ہوائی جہازوں کی دو بڑی اقسام ہیں: ہوا سے ہلکے (ہوا سُکن) اور ہوا سے بھاری (ہوا محرک).
ہوا سے ہلکے - ہواسُکن
ہوا سُکن ایسے جہاز ہیں جو ہوا میں تیرنے کے لئے مرکزِ اچھال استعمال کرتے ہیں جس طرح بحری جہاز پانی میں تیرنے کےلئے کرتے ہیں. ان جہازوں میں عام طور پر بڑے تیلے نصب ہوتے ہیں جو ہیلئیم، ہائیڈروجن یا گرم ہوا سے بھرے ہوتے ہیں. جس کی وجہ سے جہاز کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور وہ فضا میں تیرنے لگتا ہے.
ہوا سے بھاری - ہوا محرک
ہوا محرک جہازوں میں ایسے مشین نصب ہوتے ہیں جو گیس یا ہوا کو نیچے کی طرف زور سے دھکیلتے ہیں جس کی وجہ سے ردّ عمل ہوتا ہے اور جہاز اُوپر کی طرف حرکت کرتا ہے. اُوپر کی طرف حرکت پیدا کرنے کے دو طریقے ہیں: ہوائی اُٹھاؤ اور قوتی اٹھاؤ.
ہوائی اُٹھاؤ میں جہاز اپنے پروں کے ذریعے ہواء کو نیچے کی طرف دھکیلتا ہے اور خود اُوپر کی طرف حرکت کرتا ہے. جبکہ قوتی اُٹھاؤ میں جہاز اپنے انجن کے ذریعے ہوا کو بزور نیچے کی طرف دھکیلتا ہے.
معین پردار ہوائی جہاز
معین پردار ہوائی جہازوں کے پَر ایک ہی جگہ پر مستقل ہوتے ہیں یعنی وہ حرکت نہیں کرتے. جیسا کہ مسافر بردار فضائی طیارے اور جنگی طیارے وغیرہ.
دَوار جہاز
ایسے جہاز جن کے بازو حرکت کے قابل ہوتے ہیں. ایسے جہاز اپنی متحرکت پروں کے زریعے اُڑان کرتے ہیں. مثلاً ہیلی کاپٹر