دی پاس، مینی ٹوبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Town of The Pas, Manitoba
خوش آمدیدی تختی
خوش آمدیدی تختی
نعرہ: Adventure Territory (مہم جوئی کی دنیا)
ملککینیڈا
صوبہمانیٹوبا
علاقہشمالی علاقہ
قیام بلدیہ1912
حکومت
 • میئرایلن مکلافلن
رقبہ[1]
 • زمینی47.83 کلومیٹر2 (18.47 میل مربع)
بلندی271 میل (889 فٹ)
آبادی (2006)[1]
 • کل5,589
 • کثافت116.9/کلومیٹر2 (303/میل مربع)
منطقۂ وقتوسطی معیاری وقت (UTC−5)
 • گرما (گرمائی وقت)وسطی دھوپ بچتی وقت (UTC−6)

دی پاس نامی قصبہ کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا میں واقع ہے۔ یہ شہر صوبائی دار الخلافہ ونی پگ سے 630 کلومیٹر شمال مغرب میں ساسکیچوان کی سرحد کے پاس واقع ہے۔ شمال کی راہداری کے عرف سے جانا جانے والا یہ قصبہ شمالی مینی ٹوبا میں کئی صنعتیں سمائے ہوئے ہے اور 15,000 افراد کی آبادی کے لیے سہولیات مہیا کرتا ہے۔ علاقے کی معیشت کے اہم ستونوں میں زراعت، جنگلات، تجارتی پیمانے پر ماہی گیری، سیاحت، نقل و حمل اور خدمات شامل ہیں۔ کاغذ اور لکڑی تیار کرنے والا کارخانہ اہم آجر ہے۔ دی پاس میں یونیورسٹی کالج آف دی نارتھ کا ایک کمیپس موجود ہے۔

تاریخ[ترمیم]

کری لوگ یہاں کے اصل آباد کار تھے۔ یہ لوگ پریری علاقوں سے کوئی 9,000 سال قبل یہاں آئے۔ پہلی بار یورپین افراد کی آمد ہنری کیلسے سے شروع ہوئی جو ہڈسن بے کمپنی کا ملازم تھا۔ 1690ء سے 1692ء کے دوران میں اس نے یہاں کا سفر کیا تھا۔

حکومت اور سیاست[ترمیم]

دی پاس میں ایک میئر اور چھ کونسلر ہوتے ہیں جو عام انتخابات میں چنے جاتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "2006 Community Profiles"۔ Canada 2006 Census۔ Statistics Canada۔ 2006۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2010