راجیندر یادو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
راجیندر یادو
Rajendra Yadav.jpg
پیدائش28 اگست 1929(1929-08-28)
آگرہ، اتر پردیش، بھارت
وفات28 اکتوبر 2013(2013-10-28) (عمر  84 سال)
نئی دہلی، India
پیشہناول نگار
قومیتبھارتی
شہریتبھارتی

راجیندر یادو (انگریزی: Rajendra Yadav) (28 اگست 1929ء-28 اکتوبر 2013ء) ہندی زبان کے مصنف، ادیب، افسانہ نگار اور ہندی ادبی تحریک نئی کہانی کے سرخیلوں میں سے ہیں۔ وہ منشی پریم چند کے جاری کردہ مجلہ ہنس کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ پریم چند نے اس مجلے کو 1930ء میں نکالا تھا مگر 1953ء میں اس کی اشاعت بند کر دی تھی۔ راجیندر یادو نے پریم چند کے یوم ولادت (31 جولائی 1986ء) کے موقع مجلہ کو پھر سے نکالنا شروع کیا۔[1][2] راجیندر یادو کی اہلیہ منو بھنڈاری بھی ہندی زبان کی افسانہ نگار تھیں۔

زندگی[ترمیم]

ان کی ولادت 28 اگست 1920ء کو آگرہ، اتر پردیش میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم آگرہ میں ہی حاصل کی اور بعد میں میرٹھ میں پڑھنے لگے۔ انہوں نے 1949ء میں گریجویشن اور 1951ء میں آگرہ یونیورسٹی نے ہندی میں ایم اے کیا۔[3]

ان کا پہلا ناول 1951ء میں منظر عام پر آیا۔ ناول کا نام پریت بولتے ہیں تھا۔ 1960ء میں انہوں نے اسی ناول کو دوسرا نام دیے کر سارا آکاش کے نام سے شائع کیا۔ ہندی زبان کا یہ پہلا ناول تھا جس نے شدت پسند روایات کو کھلے رام چیلینج کیا۔ 1969ء میں باسو چٹرجی نے اسی نام سے ایک فلم بنائی۔[4] اس فلم کو مرنال سین کی بھوون شوم کی مدد سے ہندی میں بھی نشر کیا گیا۔[5] ان کا اگلا ناول اکھڑے ہوئے لوگ کے نام سے شائع ہوا جس میں ناول نگار نے ایک جوڑے کی کہانی پیش کی جو ۔ اپنے سماجی اور معاشی مسائل سے دوچار تھا۔ اس ناول میں پہلی دفعہ ہندی ادب میں لونگ ان پر کچھ لکھا گیا تھا۔

انہوں نے مزید دو ناول لکھے؛ کلتا اورشہ اور مات۔ ناول کے علاوہ انہوں نے متعدد کہانیاں لکھیں اور روسی زبان کے کئی مصنفین جیسے ایوان ترگنیف، انتون چیخوف اور البرٹ کامو کی کہانیوں کو ہندی میں ترجمہ کر کے پیش کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Journals of resurgence Archived 26 مئی 2011 at the Wayback Machine Frontline, The Hindu, 1 جولائی 2005.
  2. "Swan's song: Celebrating 25 years of a landmark Hindi literary magazine". Mint. 27 دسمبر 2011. 
  3. "Rajendra Yadav". literatureindia.com. 23 اگست 2010. مورخہ 8 اگست 2012 کو اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2012.  Check date values in: |access-date=, |date=, |archive-date= (معاونت)
  4. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر راجیندر یادو
  5. Sara Akash Archived 4 ستمبر 2008 at the Wayback Machine، passionforcinema.com.