ایوان ترگنیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایوان ترگنیف

Ivan Turgenev

IvanTurgenev.jpg
پیدائش 9 نومبر 1818 (1818-11-09)اوریول، روسی سلطنت
وفات 3 ستمبر 1883 (1883-09-03)فرانس
قلمی نام ایوان ترگنیف
پیشہ مصنف
زبان روسی
قومیت Flag of Russia.svg روس
نسل روسی
صنف ڈراما، ناول، افسانہ
ادبی تحریک حقیقت پسندی
نمایاں کام جھونکے بہار کے
آسیہ
پہلی محبت
اہم اعزازات 1879ء-اعزازی ڈاکٹریٹ جامعہ آکسفرڈ Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ

دستخط

ایوان ترگنیف روسی: Ива́н Серге́евич Турге́нев, نقل حرفی Ivan Sergeyevich Turgenev (پیدائش: 9 نومبر 1818ء - وفات: 3 ستمبر 1883ء) روس کا عظیم ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار تھا جس کی تحریروں سے بڑے بڑے ادیب اور دانشور متاثر ہوئے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ایوان ترگنیف 9 نومبر 1818ء کو روسی سلطنت کے علاقے اوریول میں ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم برلن میں اتالیقوں سے حاصل کی۔ پھر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم پائی۔ روسی زبان کے مقابلے میں جرمن اور فرانسیسی زبانیں زیادہ جانتا تھا۔ کیونکہ اس کے زمانے میں شرفا اپنی قومی زبان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کے برعکس ترگنیف کو روسی زبان سے بہت محبت تھی۔ چنانچہ اس نے اپنے مضامین روسی رسائل میں چھپوائے اور روسی زبان بولنے ، لکھنے اور پڑھنے کی پرزور تائید کی ۔ اس کا مشہور ناول "کھلاڑی کے خاکے" 1852ء میں شائع ہوا۔ اس میں روسی کاشتکاروں کے دکھوں اور مصیبتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ روس میں مزارعوں کی آزادی کا اولین محرک یہ ناول تھا۔

وفات[ترمیم]

ایوان ترگنیف 3 ستمبر 1883ء کو فرانس میں وفات پا گئے۔