الیکساندر کوپرن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
الیکساندرکوپرن
Aleksandr Kuprin
Alexander Ivanovich Kuprin 7.jpg
پیدائش الیکساندرایوانووچ کوپرن
7 ستمبر 1870(1870-09-07)ء
پینزا, روسی سلطنت
وفات 25 اگست 1938(1938-80-25) (عمر  68 سال)ء
لینن گراڈ, سوویت یونین
قلمی نام الیکساندر کوپرن
پیشہ مصنف، صحافی، پائلٹ، مہم جو
زبان روسی
قومیت Flag of Russia.svg روس
اصناف افسانہ، ناول
ادبی تحریک فطرت پسندی
نمایاں کام دی ڈوئیل
نائٹ شفٹ
سرکس میں
اہم اعزازات پشکن انعام

دستخط

الیکساندرایوانووچ کوپرن روسی: Алекса́ндр Ива́нович Купри́н, نقل حرفی Aleksandr Ivanovich Kuprin(پیدائش: 7 ستمبر 1870ء - وفات: 25 اگست 1938ء) انیسویں صدی کے روسی مصنف، ناول وافسانہ نگار، صحافی، پائلٹ اور مہم جو ہیں جو اپنے مشہور ترین ناول دی ڈوئیل کی وجہ سے مشہور و معروف ہیں۔

حالات زندگی و فن[ترمیم]

الیکساندر کوپرن 7 ستمبر 1870ء میں روسی سلطنت کے صوبے پینزا میں غریب منشی خاندان میں پیدا ہوئے۔[1]

بچپن یتیمی اور عسرت میں گزرا۔ دس سال کی عمر میں فوجی اسکول میں تربیت پائی اور سخت و کرخت زندگی کے ان دس برسوں کو فنکارانہ خوبی کے ساتھ خودنوشت سوانحی ناول کے دو حصوں میں بیان کیا۔ یونکر ناول جو کوپرن نے انقلاب 1917ء کے بعد ترکِ وطن کے زمانے (1928ء - 1932ء ) میں لکھا، اپنی حقیقت پسندی اور نفسیاتی کیفیتوں کے اُتار چڑھاؤ کے سبب کافی مقبول ہوا۔[2]

کوپرن نے فوجی ملازمت ترک کرکے کیف میں ادب کی پروفیسری اختیار کی۔ بعد میں (1897ء) وہ بھی ترک کی۔ معمولی کاشت کار بن کر رہا۔ ہر دور میں برابر افسانے اور ناول لکھتا اور شائع کراتا رہا۔ 1905ء سے ذرا پہلے اور بعد کی روسی زندگی اور آپ بیتی پر مبنی ان کے افسانوں اور ناولوں نے ٹالسٹائی اور چیخوف تک کو متاثر کیا۔ شروع میں انقلاب کا حامی تھا، دو سال کے بعد "تہذیب کی بدحالی" نے اسے بدگمان کر دیا اور وہ یورپ چلا گیا۔ سترہ سال بے وطنی کی زندگی زیادہ تر پیرس میں گزارنے اور وہاں کی دکھی آتماؤں کی سوانح بھی اپنے خاص دلکش اور فکرانگیز انداز میں لکھی۔ اس کی کثیر تصانیف میں یاما (طوائف کی زندگی)، چاندی رات، نائٹ شفٹ، سرکس میں اورالے سیا نے عالمی شہرت پائی۔ 1937ء میں روس واپس آیا۔[2]

تصانیف[ترمیم]

اعزازات[ترمیم]

  • 1909ء - پشکن انعام (ایوان بینن کے ساتھ مشترکہ)

وفات[ترمیم]

کوپرن کی وفات 68 سال کی عمر میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر 25 اگست 1938ء کو لینن گراڈ, سوویت یونین میں ہوئی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب الیکساندرایوانووچ کوپرن، دائرۃ المعارف برطانیکا آن لائن
  2. ^ ا ب جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 444