رتھ دوڑ
رتھ دوڑ (یونانی: ’’ہارماٹو ڈرامیا‘‘، لاطینی:’’لودی سرسنسیس‘‘)ایک قدیم یونانی, رومیاور بازنطینی مقبول کھیل تھا۔ رتھ دوڑ، سواروں اور گھوڑوں، دونوں کے لیے ایک خطرناک کھیل تھا کیونکہ اکثراُن کو، سنگین چوٹ ،بلکہ موت تک کا سامنا کرنا پڑتاتھا۔ لیکن یہ خطرات تماشائیوں کے لیے جوش و خروش اور دلچسپی کا باعث بنتے تھے۔ رتھ دوڑ وہ خواتین بھی دیکھ سکتی تھیں جن کے لیے دوسرے اور کھیل دیکنے پر پابندی تھی۔ اہل روم کی رتھ دوڑ ،سرمایہ کاروں کے تعاون سے چلنے والی ٹیموں کے مابین ہوتی تھی جن کی نمائندگی ماہر سوار کرتے تھے۔مثال کے طور پر ،جیسے جدید کھیلوں میں فٹ بالکے شائقین عام طور پرداد دینے کے لیے کسی ایک ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں، ویسے ہی اہل روما تماشائی کسی ایک ٹیم کے حمائتی بن جاتے، اوربعض اوقات اس وابستگی کو حکمران اور سرمایہ دار سیاسی طور پر استعمال بھی کرتے تھے۔ اس روایت سے ہمیں وضاحت میں مدد ملتی ہے کہ کیوں رومن اور بعدکے بازنطینی شہنشاہوں نے ایسی ٹیموں کا انتظام سنبھال لیا اور ان کے انتظام و انصرام کے لیے عہدے داران کی تعیناتی بھی کی۔