ریحانہ صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریحانہ صدیقی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 فروری 1940ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 29 جولا‎ئی 2021ء (81 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلیک برن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلم اداکارہ ،  منچ اداکارہ ،  ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ریحانہ صدیقی (1940ء - 2021ء) ایک پاکستانی اداکارہ تھیں۔ [1] وہ ڈراموں زمین، فساد کی جڑ، تکمیل، مچلے کا سودا، سات بھرائی اور برسوں بعد میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں۔ [2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

وہ 1940ء میں شملہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد نذیر احمد ایک سرکاری ملازم تھے۔ [1]

عملی زندگی[ترمیم]

ریحانہ نے 1962ء میں ریڈیو پاکستان میں کام کرنا شروع کیا اور ریڈیو میں آنے سے پہلے وہ اپنے قلمی نام ریحانہ زیارت سے اخبارات اور رسالوں کے لیے مختصر کہانیاں لکھتی تھیں۔ انھوں نے بطور اداکارہ اپنی عملی زندگی کا آغاز 1964ء میں کیا جب پی ٹی وی کا نیا قیام عمل میں آیا۔ [3] وہ ڈراموں فساد کی جڑ، شمع ہر رنگ میں جلتی ہے، زمین، کچھ تو کہوں، تکمیل اور کالو میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہوئیں۔ [2] وہ سات بھرائی ، آدھی روٹی ایک لنگوٹی ، تنہا اور گھوڑا گھاس کھاتا ہے ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ [4] وہ لاہور میں تھیٹر اور سٹیج ڈرامے بھی کرتی تھیں۔ [5] [6] انھوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں بھی کام کیا اور بہو رانی ، آنچ، ہمدم، آگ تائے خون اور محبت رنگ لائے گی میں بھی کام کیا۔ [2] ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انھیں حکومت پاکستان نے 2009ء میں تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔ [7]

ذاتی زندگی[ترمیم]

انھوں نے فلمی اداکار اورنگزیب سے شادی کی لیکن بعد میں دونوں میں طلاق ہو گئی اور انھوں نے اپنی دو بیٹیوں کو سنبھال لیا اور ان کی بڑی بہن طلعت صدیقی بھی اداکارہ تھیں۔ [1] [8] [9] ریحانہ کی بھانجیاں فریحہ پرویز اور عارفہ صدیقی دونوں گلوکارہ ہیں اور ناہید صدیقی مشہور رقاصہ ہیں۔ [2]

بیماری اور موت[ترمیم]

وہ ایک طویل بیماری میں مبتلا تھیں۔ جس سے وہ 29 جولائی 2021ء کو بلیک برن، برطانیہ میں 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ [10] [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "فنکار گھرانے کی مقبول اداکار بہنیں"۔ Jang News۔ October 10, 2022 
  2. ^ ا ب پ ت "ماضی کی معروف اداکارہ ریحانہ صدیقی برطانیہ میں انتقال کرگئیں"۔ Jang Newspaper۔ August 27, 2022 
  3. Feroz Sons (February 2, 2021)۔ The Pakistan Review, Volume 19 (بزبان انگریزی)۔ Ferozsons Ltd, Lahore۔ صفحہ: 4 
  4. Nasrīn Pervez (20 September 2022)۔ Pakistan Television Drama and Social Change: A Research Paradigm (بزبان انگریزی)۔ Department of Mass Communication, University of Karachi۔ صفحہ: 8 
  5. National Academy Theatre Arts Karachi (June 23, 2021)۔ National Academy Theatre Arts Karachi magazine (بزبان انگریزی)۔ Naishnal Akaiḍmī Thi'eṭar Arṭs Karācī, Karācī, 1981۔ صفحہ: 38 
  6. "Civil awards conferred on 44 personalities"۔ The Business Recorder۔ November 24, 2022 
  7. "Popular yesteryear actor Talat Siddiqui is no more"۔ Dawn News۔ January 2, 2022 
  8. "معروف اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں"۔ ARY News (In Urdu)۔ February 22, 2022 
  9. "Veteran Actresses Rehana Siddiqui passed way in UK"۔ News Up Date Times۔ November 14, 2022 

بیرونی روابط[ترمیم]