سادھو ہیرانند

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سادھو ہیرانند
(سندھی میں: ھيرانند شوقيرام آڏواڻي ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 23 مارچ 1863ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد ،  بمبئی پریزیڈنسی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 جولا‎ئی 1893ء (30 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  صحافی ،  ماہر تعلیم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ہیرانند شوقیرام آڈوانی المعروف سادھو ہیرانند (انگریزی: Hiranand Shaukiram Advani ، سندھی=ھيرانند شوقيرام آڏواڻي)، (پیدائش: 23 مارچ 1863ء - وفات: 14 جولائی 1893ء) سندھی زبان کے نامور نثر نگار، صحافی اور ماہر تعلیم، تعلیم نسواں کے علمبردار تھے۔ وہ 23 مارچ 1863ء میں حیدرآباد، سندھ (بمبئی پریزیڈنسی)، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ دیوان شوقیرام آڈوانی کے تیسرے نمبر کے فرزند اور نول رائے آڈوانی کے چھوٹے بھائی تھے۔ ہیرانند نے حیدرآباد اور کلکتہ سے تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑے لڑکیوں کے مخلوط تعلیمی ادارے یونین اکیڈمی کی بنیا رکھی جو نول رائے ہیرانند اسکول کے نام سے بھی مشہور ہوا۔ انھوں نے سندھی زبان کے ماہنامہ ادبی مجلہ سرسوتی کی ادارت کی۔ سندھی زبان کے اخبار سندھ سدھار اور انگریزی اخبار سندھ ٹائمز کی ادارت کے فرائض بھی انجام دیے۔ دیارام گدومل نے انھیں سندھ کا رشی کے خطاب سے نوازا۔ ہیرانند شوقیرام 30 برس کی عمر میں 14 جولائی 1893ء کو حیدرآباد، سندھ میں انتقال کر گئے۔[1][2][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ساڌو هيرانند : (Sindhianaسنڌيانا)"۔ www.encyclopediasindhiana.org (بزبان سندھی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2023 
  2. Dayaram Gidumal (1932)۔ Hiranand, the soul of Sindh (بزبان انگریزی)۔ Karachi: Published for the Diwan Metharam Dharmada (Public Charitable) Trust by Kevalram Dayaram۔ OCLC 574492591 
  3. اجمل کمال (11 نومبر 2007ء)۔ "سندھ کے اچھے اور برے آڈوانی"۔ بی بی سی اردو