مندرجات کا رخ کریں

ساگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ساگل is located in پاکستان
ساگل
ساگل
پنجاب کے علاقے میں ساگل کا محل وقوع جو اب پاکستان میں موجود ہے

ساگل، ساکل (سنسکرت: साकला، ساکلہ) یا سانگل (قدیم یونانی: Σάγγαλα) قدیم ہندوستان کا ایک شہر تھا،[1] جو کہ جدید شہر سیالکوٹ کا پیشرو تھا جو اب پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شمال میں واقع ہے۔[2] یہ شہر مدر سلطنت کا دارالحکومت تھا[3] اور اسے سکندر اعظم کی ہندوستانی مہم کے دوران 326 قبل مسیح میں منہدم کر دیا گیا تھا۔ دوسری صدی قبل مسیح میں، ساگل کو منِندر اول نے ہند-یونانی سلطنت کا دارالحکومت بنایا تھا۔[4] منِندر نے ایک بدھ بِھکشُو کے ساتھ وسیع بحث کے بعد بدھ مت قبول کیا، جیسا کہ بدھ مت کے متن ملندا پنہا میں درج ہے۔ ساگل اس کے دور حکومت میں بدھ مت کا ایک بڑا مرکز بن گیا، اور ایک بڑے تجارتی مرکز کے طور پر خوشحال ہوا۔

تاریخ

[ترمیم]

ساگل ممکنہ طور پر قدیم ہندوستان کی سنسکرت داستان مہا بھارت میں ذکر کردہ ساکلہ کا شہر ہے، جو ساگل کے یونانی بیانات سے ملتا جلتا ہے۔[5] ہو سکتا ہے کہ اس شہر میں وسط ایشیا سے تعلق رکھنے والے شک یا سیتھیائی آباد تھے جو برصغیر میں ہجرت کر گئے تھے۔[6] مہابھارت میں اس علاقے کو شرابی عورتوں کے لئے جانا جاتا تھا جو وہاں کے جنگل میں رہتی تھیں۔[7] کہا جاتا ہے کہ یہ شہر دریائے چناب اور راوی کے درمیان ساکل دویپ کے علاقے میں واقع تھا، جسے اب رچنا دوآب کے نام سے جانا جاتا ہے۔[8]

سکندر اعظم کی ہندوستانی مہم

[ترمیم]
ساگل سکندر اعظم کی ہندوستانی مہم میں شامل تھا.

رومن-یونانی مورخ ایرین کے لکھے ہوئے سکندر کے حملے (یونانی:Ἀλεξάνδρου Ἀνάβασις, Alexándrou Anábasis) میں درج ہے کہ سکندر اعظم نے قدیم کیتھیوں سے قدیم سیالکوٹ (یہ ساگلہ کے طور پر درج ہے) چھین کر اس پر قبضہ کرلیا جن کا وہاں قبضہ تھا۔[9][10] سکندر کے حملے کے موقع پر یہ شہر 80,000 باشندوں کا گھر تھا، لیکن اس شہر کی مزاحمت کو دیکھتے ہوئے سکندر نے اس کو مکمل تباہ کردیا تاکہ اس کو دیکھتے ہوئے کوئی دوسرا شہر مزاحمت نہ کرے۔[11][12]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. محمود الحسن عارف، پروفیسر ڈاکٹر (2006)۔ اردو دائرہ معارف اسلامیہ۔ لاہور: دانش گاہ پنجاب۔ ج 11۔ ص 489
  2. محمود الحسن عارف، پروفیسر ڈاکٹر (2006)۔ اردو دائرہ معارف اسلامیہ۔ لاہور: دانش گاہ پنجاب۔ ج 11۔ ص 489
  3. اختر ندوی، رشید (1986)۔ ارضِ پاکستان کی تاریخ۔ راولپنڈی: گڈول پرنٹرز۔ ج 1–2۔ ص 332
  4. فضل الرحمٰن، پروفیسر (1996)۔ اردو انسائیکلوپیڈیا۔ نئی دہلی: قومی کونسل برائے ترقی اردو۔ ج 1۔ ص 541
  5. Wilson، Horace Hayman؛ Masson، Charles (1841)۔ Ariana Antiqua: A Descriptive Account of the Antiquities and Coins of Afghanistan۔ East India Company۔ ص 197
  6. "Arabic and Persian Society"۔ Journal of Panjab University۔ ج 8 ش 2–9۔ 1963
  7. Wilson، Horace Hayman؛ Masson، Charles (1841)۔ Ariana Antiqua: A Descriptive Account of the Antiquities and Coins of Afghanistan۔ East India Company۔ ص 196
  8. East and West۔ Istituto italiano per il Medio ed Estremo Oriente۔ ج 19۔ 1969۔ ص 401
  9. زبیری، بلال (1976)۔ تاریخ جھنگ۔ جھنگ صدر: جھنگ ادبی اکیڈمی۔ ص 52
  10. آرتھر، وِنسنٹ (1922)۔ قدیم تاریخ ہند۔ ترجمة: جمیل الرحمن، محمد۔ حیدرآباد آباد دکن: جامعہ عثمانیہ سرکار عالی۔ ص 95
  11. محمد لطیف، سید (1994)۔ تاریخ پنجاب۔ ترجمة: محبوب، افتخار۔ لاہور: تخلیقات۔ ص 164
  12. آرتھر، وِنسنٹ (1922)۔ قدیم تاریخ ہند۔ ترجمة: جمیل الرحمن، محمد۔ حیدرآباد آباد دکن: جامعہ عثمانیہ سرکار عالی۔ ص 94–95