سعادت یار خان رنگین
سعادت یار خان رنگین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1757ء سرہند-فتح گڑھ |
وفات | سنہ 1835ء (77–78 سال) لکھنؤ |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
درستی - ترمیم |
سعادت یار خان رنگین (پیدائش: 1757ء— وفات: 1835ء) اردو زبان کے شاعر تھے۔ ریختی کے موجد سرہند میں پیدا ہوئے دہلی میں تعلیم پائی۔ زندگی کا زیادہ حصہ وہیں بسر ہوا۔ سپاہی پیشہ آدمی تھے۔ سیر و سیاحت کا شوق تھا۔ اکثر امرا کے پاس ملازم رہے۔ شہزادہ سلیمان شکوہ کے دربار سے بھی وابستہ رہے۔ چند دن نظام حیدر آباد دکن کی فوج میں افسر توپ خانہ بھی رہے۔ آخر میں ملازمت ترک کرکے گھوڑوں کی تجارت شروع کر دی۔ سید انشا کے گہرے دوست تھے شعر میں پہلے شاہ حاتم کے شاگرد ہوئے۔ پھر محمد امان نثار کوکلام دکھانے لگے۔ مصحفی سے بھی مشورہ سخن کرتے تھے۔ خوبصورت، عاشق مزاج، خلیق اور متواضع آدمی تھے۔ عیش و عشرت کے ماحول نے غزل سے ریختی کی طرف مائل کر دیا جس کے یہ موجد خیال کیے جاتے ہیں۔ لکھنؤ میں وفات پائی
تصانیف
[ترمیم]چار اردو دیوان چار عناصر رنگین کے نام سے ہیں۔ پہلا دیوان ریختہ ہے دوسرا بیختہ اور تیسرا آمیختہ جبکہ چوتھا انگیختہ۔ پہلے دو دیوانوں میں عاشقانہ کلام ہے۔ تیسرے میں ہزلیات ہیں۔ اس میں شیطان کی مدح میں ایک قصیدہ بھی ہے۔ جس کی ابتدا بسم اللہ کی بجائے نعوذ باللہ سے کی گئی ہے۔ چوتھا دیوان دیختی کا ہے، اس کے علاوہ کئی مثنویاں ہیں۔
- 1757ء کی پیدائشیں
- 1835ء کی وفیات
- لکھنؤ میں وفات پانے والی شخصیات
- اردو شعرا
- انیسویں صدی کے مرد مصنفین
- انیسویں صدی کے ہندوستانی شعرا
- اٹھاریں صدی کے ہندوستانی شعرا
- اٹھارہویں صدی کے مرد مصنفین
- بھارتی اردو شعرا
- بھارتی مرد شعرا
- بھارتی مسلم شخصیات
- بھارتی مصنفین
- دہلی کے شعرا
- ریختی شعرا
- مسلمان شعراء
- انیسویں صدی کے ہندوستانی مسلمان