سماجی مسائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سماجی مسائل (انگریزی: Social issue) کسی بھی سماج کے تمام افراد یا کثیر افراد کومتاثر کرتے ہیں۔ سماجی مسلئہ گہرا بھی ہو سکتا ہے اور ہلکا بھی۔ یہ مخلتف قسم کے ہو سکتے ہیں۔ مگر کسی بھی سماج کا مسئلہ وہاں کے تمام لوگوں کا مشترک مسئلہ ہوتا ہے جس سے سب کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور سماج کے بہت سارے افراد اس کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ یہ کسی ایک فرد کا مسئلہ نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی ایک فرد اس کو حل کرسکتا ہے۔ کیونکہ سماج میں مختلف طرح کے لوگ رہتے ہیں اور مختلف کے خیالات، نظریات اور تصورات جنم لیتے ہیں جن سے اختلاف رائے واقع ہوتی ہے۔ اس طرح کے تصورات عموما انسان کی ذاتی زندگی اور باہمی سماجی زندگی کے مطابق اخلاقا درست بھی ہو سکتے ہیں اور نا درست بھی۔ اسی لیے کسی بھی سماجی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اسی سماج کے مختلف لوگ آپس میں مل جل کسی متفقہ فیصلہ پر پہنچتے ہیں۔ سماجی مسئلہ معاشی مسئلہ سے مختلف ہے مگر کبھی کبھی کوئی مسئلہ دونوں پہلو لیے ہوتا ہے جیسے ترک وطن کا مسئلہ کہ یہ سماجی بھی ہے اور معاشی بھی۔ کئی ایسے بھی مسائل ہیں جن کا دونوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جیسے جنگ۔

اس امر میں اتفاق یا نا اتفاقی ہو سکتی ہے کہ کون سے سماجی مسائل حل کرنے کے قابل ہیں اور کون سے نہیں۔ مختلف لوگ اور مختلف سماج کی ترجیحات مختلف ہو سکتی ہیں۔ اور انہی ترجیحات کی بنا پر نظریات اور تصورات بھی پیدا ہوتے ہیں جو سماجی مسائل کو باہم حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تھومس پین نے اپنی کتاب حقوق آدمی اور عقل میں انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ‘‘ انسان جو حقوق اپنے لیے تلاش کرتا ہے وہی دوسروں کے لیے بھی تلاش کرنا چاہیے‘‘ ایسا نہ کرنے سے سماجی مسائل پیدا شروع ہو جاتے ہیں۔

سماجی مسائل کو کئی طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ کہیں جمہوریت کا آغاز ہوا اور لوگوں حق رائے دہی کا استعمال کر کے اپنا ایک قائد منتخب کر لیا مگر یہ ایک سیاسی حل ہے۔ اس کے علاوہ لوگ اپنا وقت، پیسہ، طاقت اور دیگر وسائل کی قربانی دے کر اپنے سماجی مسائل کو حل کرتے ہیں۔ ایسا کرنے والے رضاکار ہوتے ہیں۔ کہیں غیر منافع بخش تنظیمیں بنا لی جاتی ہیں۔ کہیں تنظیمیں جنم لیتی ہیں جو عوام کو اکٹھا کرتی ہے اور مسئلہ کا حل تلاش کرتی ہے۔

سماجی مسائل بلحاظ ریاست، ملک، قوم اور جغرافیائی خطہ بھی ہو سکتے ہیں۔ چند اہم سماجی مسائل میں غربت، تعلیم، ہم جنس شادی، جہیز، حقوق نسواں، بے روزگاری، اسقاط حمل اورامتیازی سلوک جیسے اہم امور شامل ہیں۔

ذاتی مسائل[ترمیم]

ذاتی مسئلہ کسی بھی انسان کی ذاتی زندگی تک محدود رہتا ہے جس کا دائرہ بھی بہت محدود ہوتا ہے۔ اس سے بہت تعلقات متاثر ہوتے ہیں۔[1] دوسری طرف ایک سماجی مسئلہ کئی لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔[1] اس میں ایسے اقدار اخلاقیات شامل ہوتے ہیں جو کئی لوگوں میں مشترک ہوتے ہیں۔ مثلاً بڑے پیمانے پر بے روزگاری جو لاکھوں لوگوں کو متاثر کرے ایک بڑا سماجی مسئلہ ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب C. Wright Mills (13 اپریل 2000)۔ "The Sociological Imagination"۔ Oxford University Press۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 نومبر 2018 – Google Books سے