مندرجات کا رخ کریں

سنی سوہل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سنی سوہل
ذاتی معلومات
مکمل نامسنی سوہل
پیدائش (1987-11-10) 10 نومبر 1987 (عمر 36 برس)
موہالی، پنجاب، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیلیگ بریک، گوگلی گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 16)22 اگست 2019  بمقابلہ  برمودا
آخری ٹی2025 اگست 2019  بمقابلہ  کینیڈا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2005/06–2009/10پنجاب
2008–2010کنگز الیون پنجاب
2011دکن چارجرز
2018- تاحالبارباڈوس ٹرائیڈنٹس (اسکواڈ نمبر. 19)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 34 21 25
رنز بنائے 550 1202 439
بیٹنگ اوسط 18.96 36.42 19.08
سنچریاں/ففٹیاں 0/2 3/7 0/3
ٹاپ اسکور 62 110* 65
گیندیں کرائیں 60
وکٹیں 1
بولنگ اوسط 13
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 1/8
کیچ/سٹمپ 6/- 7/– 7/-
ماخذ: Cricinfo، 25 اگست 2019ء

سنی سوہل (پیدائش:10 نومبر 1987ء) موہالی ، پنجاب، بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک بھارت نژاد امریکی پیشہ ور کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1] ایک دائیں ہاتھ کے بلے باز اور کبھی کبھار لیگ سپن بولر سوہل نے پنجاب کے لیے اپنا اول درجہ ڈیبیو دسمبر 2005ء میں موہالی میں حیدرآباد کے خلاف کیا۔ جون 2009ء تک 14 فرسٹ کلاس میچوں میں اس نے 42.31 کی رفتار سے 3 سنچریوں کی مدد سے 931 رنز بنائے اور 9 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ اس نے بھارت انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور اگرچہ محدود اوورز کی کرکٹ میں کم کامیابی حاصل کی، انڈین پریمیئر لیگ میں دکن چارجرز [1] اور کنگز الیون پنجاب کے لیے بھی کھیلا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Player Profile: Sunny Sohal"۔ CricInfo۔ ESPN۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2009