کاسٹک سوڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
Sodium hydroxide
اسم نظامی

Sodium hydroxide

دیگر نام Lye, Caustic Soda
شناختساز
کاس عدد

[1310-73-2]

خـواص
سالماتی_صیغہ

NaOH

مولرکمیت

39.9971 g/mol

ظہور White solid
کثافت

2.1 g/cm³, solid

نقطۂ_پگھلاؤ

318 °C (591 K)

نقطۂ ابال

1390 °C (1663 K)

حل پذیری

پانی میں

111 g/100 ml (20 °C)

اساسیت (pKb)

-2.43

خـطرات
ایم ایس ڈی ایس

External MSDS

NFPA 704
NFPA 704.svg
0
3
1
 
نقطۂ شرار

Non-flammable.

وابستہ مرکبات
Related alkali hydroxides Lithium hydroxide
Potassium hydroxide
Rubidium hydroxide
Caesium hydroxide
ماسواۓ کسی خصوصی بیان کے، تمام مادی معطیات
معیاری درجہ حرات و دباؤ یعنی 25°C, 100 kPa
پر دیۓ گۓ ہیں۔
لاتعلقیتِ معلوماتی خانہ و حوالہ جات

کاسٹک سے مراد ایسی چیز ہوتی ہے جو چھو جانے پر بہت ساری اشیاء کو گلا دینے کی خاصیت رکھتی ہے۔ کاسٹک سوڈے سے مراد سوڈیئم ہائیڈرو آکسائیڈ ہوتا ہے جس کا کیمیائی فارمولا NaOH ہوتا ہے۔ یہ دانے دار یا ٹکڑیوں کی شکل میں بازار میں دستیاب ہوتا ہے یا پھر محلول کی حالت میں ملتا ہے۔ یہ الکلائین (Alkaline) ہوتا ہے یعنی تیزابیت کا الٹ۔ ساری الکلی کی طرح اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے جبکہ سارے تیزاب کھٹّے ہوتے ہیں۔

کاسٹک سوڈا بہت ساری صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے صابن سازی، کاغذ سازی، کپڑا سازی وغیرہ۔ ساری دنیا میں اسکا سالانہ استعمال 6 کروڑ ٹن سے زیادہ ہے۔

کاسٹک اشیاء کو ظاہر کرنے کی علامت.

بنانے کے طریقے[ترمیم]

صنعتی پیمانے پر کاسٹک سوڈا نمک کے محلول میں سے بجلی گزار کر بنایا جاتا ہے۔ اس عمل میں کلورین اور ہائیڈروجن گیسیں بھی بنتی ہیں۔
کم مقدار میں بنانے کے لیئے دھوبی سوڈے کوبجھے ہوئے چونے کے ساتھ ملا کر گرم کیا جاتا ہے۔

خواص[ترمیم]

یہ پانی میں بڑی مقدار میں حل ہو جاتا ہے۔ بڑی حد تک میتھینول اور ایتھینول میں بھی حل ہو جاتا ہے مگر ایتھر جیسے غیر قطبی (Non polar) مایعات میں حل نہیں ہوتا۔ ان بجھے چونے اور گندھک کے تیزاب کی طرح کاسٹک سوڈا بھی پانی ملانے پر سخت گرم ہو جاتا ہے اور اسکے چھینٹے اڑ کر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اگر کاسٹک سوڈے کے پانی میں محلول میں ہاتھ ڈالا جائے تو یہ صابن کی طرح چکنا محسوس ہوتا ہے۔ اگر زیادہ دیر تک یہ ہاتھ پر لگا رہے یا محلول مرتکز ہو تو کھال گلنے سے زخم پڑ جاتے ہیں۔

خشک کاسٹک سوڈا ہوا سے پانی جذب کر کے گیلا ہو جاتا ہے۔ اسی طرح یہ ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کر کے دھوبی سوڈے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

کاسٹک سوڈا لگنے کے دو دن بعد زخمی ہاتھ.

قیمت[ترمیم]

پاکستان میں کاسٹک سوڈے کی خوردہ قیمت لگ بھگ 90 روپے فی کلو ہے (مئی 2016 کی قیمت)۔

مزید دیکھیئے[ترمیم]