سید محمد طیب شاہ قادری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سید محمد طیب شاہ مشوانی قادری شتالو شریف سری کوٹ ضلع ہری پور ہزارہ۔

حصول علم[ترمیم]

سید محمد طیب شاہ حافظ، عالم و جید معتقد ولایت، علم لدنی سے مالامال فقر خداداد کے وارث اور صاحب عرفان تھے۔ آپ نے بنیادی اور لدنی تعلیم اپنے والد حافظ سید محمد احمد شاہ سے حاصل کی اور مدرسۂ دیوبند سے علم حدیث حاصل کی۔ سید محمد طیب شاہ نے اشاعت اسلام و ترویج دین و ولایت کے لئے کافی خدمات سرانجام دیں۔ آپ نے مختلف تنظیموں کو اجاگر کیا اور کئی مدارس قائم کئے۔ اہل بنگال و رنگون نے آپ سے فیض حاصل کیا اور آج بھی لاکھوں کی تعداد میں آپ کے مریدین و عقیدت مند موجود ہیں۔

وفات[ترمیم]

سید محمد طیب شاہ نے ذوالحجہ 1993ء میں وفات پائی اور آپ کا مزار شتالو شریف سریکوٹ میں مرجع خلائق ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://dunya.com.pk/index.php/city/islamabad/2018-08-29/1302318