شردھا آریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شردھا آریا
Shraddha Aarya (cropped).jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 17 اگست 1987 (33 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ممبئی یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ،  ٹیلی ویژن اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شردھا آریا[ترمیم]

شردھا آریا ایک ہندوستانی اداکارہ ہیں جو 17 اگست 1987 کو پیدا ہوئیں۔ وہ ڈریم گرل ، تمہاری پاکھی ، میں لکشمی تیرے آنگن کی ڈرامہ سیریل میں کام کر چکی ہیں [1]۔ انہوں نے نیشبد اور پاٹھ شالا نامی فلموں میں بھی کام کیا ہے، چند بڑے برانڈز کی اشتہاری مہم میں بھی حصہ لیا ہے جن میں ٹی وی ایس سکوٹی ، پیئرز ، جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔ 2017 سے وہ زی ٹی وی کے ٹی وی ڈرامے کنڈلی بھاگیا میں ڈاکٹر پریتا اروڑا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

شردھا آریا 17 اگست 1987 کو نئی دلی ، پندوستانی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے ممبئی یونیورسٹی سے اقتصادیات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ 2005 میں وہ مستقل طور پر ممبئی آ گئی تاکہ شوبز کی دنیا میں اپنا کیریئر بنا سکیں [2]۔

پروفیشنل زندگی[ترمیم]

آریا نے اپنے کیریئر کا آغاز زی ٹی وی ٹیلنٹ ہنٹ شو "انڈیاز بیسٹ سنے سٹارز کی کھوج" سے کیا [3]، وہ شو کی پہلی رنر اپ قرار پائیں۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز تامل فلم "کلوانن کڈھالی" سے کیا جس میں ان کے مقابل اداکار ہدایت کار ایس جے سوریا تھے۔ اس کے بعد انہوں بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم رام گوپال کے ساتھ کی جس کا نام نیشبد ہے۔ وہ مشہور بالی ووڈ اداکر شاہد کپور کی فلم پاٹھ شالا میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ تامل اور ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ وہ تیلگو اور کناڈا اور ملیالم فلمیں بھی کر چکیں ہیں۔ تیلگو فلموں میں گوڈاوا ، کوٹھی مکا، رومیو شامل ہیں۔

شہرت کا آغاز[ترمیم]

2011 میں آریا نے ٹی وی سوپ سیریل "میں لکشمی تیرے آنگن کی" سے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا۔ لائف اوکے تمہاری پاکھی میں انہوں نے پاکھی کا رول کیا اور یہی عمدہ اداکاری ان کی پہچان بن گئی۔ اس کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ عائشہ کے رول سے ہوا جو انہوں نے "ڈریم گرل - اک لڑکی دیوانی سی" میں ادا کیا۔ ڈریم گرل اور پاکھی کی پرفارمنس پر انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جس میں منفی کردار میں بہترین اداکارہ کا انڈین ٹیلی ایوار ڈریم گرل کے لیے، زی گولڈ ایوارڈز میں بہترین جوڑی ایوارڈ، لائف اوکے کی طرف سے ہیرو آف دا منتھ ایوارڈ اور وومن ایچیور ایوارڈ 2016 شامل ہیں [4] ۔ 2016 میں آریا نے ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے بنائے ہوئے کامیڈی شو "مذاق مذاق میں" کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "'Dream Girl' actress Shraddha Arya's Osho Ashram experience in Pune". Osho News. 2015-08-29. اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2016. 
  2. "Shraddha Arya - Biography, Early Life, Personal Life, Career, Awards, and Net Worth". Highlights India (بزبان انگریزی). 2017-08-18. اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018. 
  3. "India's Best Cinestars Ki Khoj: Will It Work This Time?". Business Insider. اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2016. 
  4. "Women Achievers Awards 2016: Digangana Suryavanshi & Shraddha Arya Bag Awards!". www.filmibeat.com. 2016-03-07. اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2016.