شمیم جیراج پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمیم جیراج پوری
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 8 اپریل 1942ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 10 جنوری 2024ء (82 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ یونیورسٹی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈاکٹری طلبہ قدسیہ تحسین   ویکی ڈیٹا پر (P185) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر حیوانیات [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت علی گڑھ یونیورسٹی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
جواہر لعل نہرو فیلوشپ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد شمیم جیراج پوری (8 اپریل 1942ء - 10 جنوری 2024ء)، ایک ہندوستانی ماہر حیوانیات تھے۔ انھوں نے 2004ء میں ریٹائرمنٹ سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زولوجی ڈیپارٹمنٹ (1988–1989 اور 1997–1998) اور فیکلٹی آف لائف سائنسز (1993–1995 اور 1997–1998) کے پروفیسر اور چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ [2] انھوں نے پہلا جانکی امل نیشنل ایوارڈ حاصل کیا جو حکومت ہند ، وزارت ماحولیات اور جنگلات کی طرف سے دیا گیا تھا اور زولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا۔ [3] [4]

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

محمد شمیم جیراجپوری 8 اپریل 1942ء کو اعظم گڑھ ضلع میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی جہاں انھوں نے بی ایس سی، ایم ایس سی مکمل کیا۔ اور پی ایچ ڈی 1964ء میں زولوجی میں مکمل کیا۔ [5] [6]

عہدے[ترمیم]

1998ء میں، وہ نو تشکیل شدہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر بنے اور انھیں دی ملی گزٹ نے مذکورہ یونیورسٹی کے قیام کی طرف "ایک سرکردہ شخصیت" کے طور پر اعزاز بخشا۔ [7] اس سے پہلے انھوں نے اے ایم یو میں زرعی مرکز کے کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کیا اور 1993ء میں اے ایم یو میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر کے بانی ڈائریکٹر بنے۔ [8]

تحقیق[ترمیم]

جیراج پوری نے پودوں اور مٹی کے نیماٹوڈس پر تحقیق کی، جس کے نتائج 300 سے زیادہ تحقیقی مقالوں میں شائع ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ اس موضوع پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ [9]

وفات[ترمیم]

جیراج پوری کا انتقال 81 سال کی عمر میں 10 جنوری 2024ء کو نئی دہلی میں ہوا ۔[10]

اعزاز اور انعام[ترمیم]

  • اعزازی D.Sc علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ (1970ء)
  • سینئر سائنس دان-انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی (2004-2009) [9]
  • پروفیسر ہر سوروپ میموریل لیکچر (2000ء) اور
  • جواہر لعل نہرو کی پیدائش کی صد سالہ فیلوشپ (2004ء)۔ [9]
  • پرنسپل نیمیٹولوجسٹ، کامن ویلتھ ایگریکلچر بیوروکس انٹرنیشنل، یونائیٹڈ کنگڈم (1981–83)۔ [8]
  • زولوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر (1989-1991) [11]
  • نیمیٹولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا کے صدر (1979-1981)
  • زولوجیکل سوسائٹی کے صدر (1989-1991) [12]
  • ادارتی بورڈ کے رکن، انڈین جرنل آف نیمیٹولوجی [13]
  • شکشا رتن پرسکار، 2007ء، انڈیا انٹرنیشنل فرینڈشپ سوسائٹی کی طرف سے [14]
  • پیراسیٹولوجی میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، انڈین سوسائٹی فار پیراسیٹولوجی [15]

منتخب کتابیات[ترمیم]

  • M. Shamim Jairajpuri، Qaisar Baqri (2019)۔ Chapter, Root Knot Nematode Symptoms, Loss and Control, In Book Nematode Pests of Rice۔ صفحہ: 37–43۔ doi:10.1201/9780429034749-5 
  • M. Shamim Jairajpuri (1992)۔ Nematode Pests of Rice۔ CRC Press۔ صفحہ: 80۔ ISBN 978-0-429-03474-9۔ doi:10.1201/9780429034749 
  • Jairajpuri and Ahmad (March 25, 2010)۔ Mononchida (Nematology Monographs and Perspectives, 7)۔ BRILL; Pp. ed.۔ ISBN 978-9004174641 
  • W Ahmad, MS Jairajpuri (2010)۔ Mononchida: the predatory soil nematodes۔ BRILL۔ ISBN 9789047428107 

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ https://clarionindia.net/dr-shamim-jairajpuri-distinguished-zoologist-passes-away-at-82/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 جنوری 2024
  2. AMU Aligarh "List of Former Chairpersons - Department of Zoology; AMU" 
  3. Mohammad Shamim Jairajpuri,E.K. JANAKI AMMAL NATIONAL AWARD FOR TAXONOMY-1999 "Category - Ministry of Environment and Forests - studylib"۔ صفحہ: 2 retrieved 25 September 2023
  4. "Two AMU Professors honored"۔ 25 August 2022 retrieved 25 September 2023
  5. MOHD. SHAMIM JAIRAJPURI (1) Dr. Mohd. Mozzam-Azamgarh (2) 8.4.1942 (3) 23.7.1957 (7) B.Sc. 1959 M.Sc. 1961 Ph.D (Zoology) 1964 (10) Lecturer Deptt. Of Zoology A.M.U. Aligarh. 5231"Aligarh Muslim University Alumni Directory"۔ 2019۔ صفحہ: 21–291 
  6. Mohammad Shamim Jairajpuri۔ Studies on plant parasitic and soil inhabiting nematodes (مقالہ) 
  7. "Community News"۔ The Milli Gazette۔ 16–31 August 2002۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  8. ^ ا ب Shamim Jairajpuri, Maulana Azad National Urdu University "First Vice Chancellor"۔ 1998–2003 
  9. ^ ا ب پ M. Shamim Jairajpuri,INSA Senior Scientist"Academic Achievements"۔ 2004–2009 
  10. "MANUU pays rich tributes to Shamim Jairajpuri, its founder VC"۔ The Siasat Daily۔ 10 January 2024۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2024 
  11. Jairajpuri, Former Director Zoological Survey of India "BU still headless"۔ BangloreMirror۔ 3 November 2008  retrieved 23 September 2023
  12. M. Shamim Jairajpuri"THE ZOOLOGICAL SOCIETY OF INDIA" (PDF)۔ صفحہ: 15۔ 11 دسمبر 2023 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2024  retrieved 25 September 2023
  13. "Editorial Board Honorary Fellow, M.S. Jairajpuri"۔ Indian Journal of Nematology retrieved 28 September 2023
  14. Parul Sharma (28 June 2007)۔ "A new hostel for students"۔ The Hindu۔ 03 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2009 
  15. "ISP Fellows"۔ ISP۔ 2014۔ 13 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2014 

مزید پڑھیے[ترمیم]

  • انٹرویو ، وگیان پرسار سائنس پورٹل، حکومت ہند۔