مندرجات کا رخ کریں

شندور پولو فیسٹیول

متناسقات: 36°05′10″N 72°32′41″E / 36.0861°N 72.5446°E / 36.0861; 72.5446
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شندور پولو فیسٹیول
شندور چوگان میلہ
شندور میں چوگان کا مقابلہ
حیثیتفعال
قسمکھیل میلہ
شروع7 جولائی
اختتام9 جولائی
تکرارسالانہ
میدانشندور
متناسقات36°05′10″N 72°32′41″E / 36.0861°N 72.5446°E / 36.0861; 72.5446
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
قائم شدہ1930
بانیکرنل ای۔ ایچ کاب
گزشتہ2019
آگے2022

شندور پولو میلہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کا مشترکہ میلہ ہے جو ہر سال 7 سے 9 جولائی تک منایا جاتا ہے۔ یہ میلہ دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منایا جاتا ہے۔ اس میلے میں چترال اور گلگت بلتستان سے پولو کے مایہ ناز کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

تاریخی پس منظر

[ترمیم]

کہا جاتا ہے کہ سن 1935ء میں برطانوی راج کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے پولیٹیکل ایجنٹ میجر ای۔ ایچ کاب نے نیت قبول حیات کاکاخیل کو شندور کے مقام پر ایک اعظیم الشان پولوگراونڈ تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ چونکہ نیت قبول حیات اس وقت اپنے علاقے کا حاکم ہوا کرتے تھے، اس لیے اپنے علاقے کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر شندور پہنچ گئے اور بہت ہی کم عرصے میں شندور میں ایک شاندار پولوگراونڈ کی تعمیر کا کام مکمل کیا۔ اس وقت پولوگراونڈ کو مس جنالی کا نام دیا گیا۔ مس جنالی کھوار زبان کے الفاظ کا مرکب ہے، جس کے معنی ہے چاندی رات میں کھیلنے کی جگہ۔ کاب نیت قبول حیات کے اس شاندار کام سے متاثر ہو کر کسی بڑے انعام کی پیش کش کی، مگر نیت قبول حیات نے انعام ذاتی طور پر لینے سے معذورت کی۔ آپ نے انعام کو اجتماعی شکل دے کر یہ مطالبہ کیا کہ لندن سے ٹراوٹ مچھلیاں لا کر دریائے غذر میں ڈال دی جائیں۔ کاب نے فورا مطالبہ مان کر لندن سے ٹراوٹ مچھلیان منگوا لی۔ اور گولاغمولی کے قریب دریائے غذر میں ڈال دی۔ اب وہ مچھلیاں افزائش نسل کے بعد ہندارپ جھیل، کھوکش جھیل حتیٰ کہ خلتی جھیل تک پہنچ گئی ہیں۔ حیات کی اس چھوٹی سی کاوش کی وجہ سے ڈائرکٹوریٹ آف فشریز وجود میں آیا اور ہزاروں بندگان خدا کی رزق کا ذریعہ بنا۔ یوں مس جنالی چترال اور غذر کے ان مٹ رشتے کو مزید مستحکم بنانے میں پل کا کردار ادا کیا۔ آج شندور میلہ دنیا بھر کے لوگوں کو سیر و تفریح کے نئے باب کھول دیتا ہے۔ ہزاروں سیاح ہر سال دنیا بھر سے شندور کا رخ کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چوٹی پر پولو

[ترمیم]

دنیا کے بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں تو پولو اور بھی زیادہ جوش و خروش سے کھیلا جائے گا۔ ہر سال شندور لوگوں کو اس عظیم الشان کھیل کو دیکھنے کی دعوت دیتا ہے۔ جہاں پر گلگت غذر اور چترال کی ٹیموں کے مابین اعصاب شکن پولو میچ کھیلا جاتا ہے۔ اس میلے میں پولو کے علاوہ لوک موسیقی، لوک رقص اور ثقافتی کھیلوں کے علاوہ کیمپنگ بھی بڑے نمایاں انداز میں کیا جاتا ہے۔ میلے کے بارے میں اہم معلومات جب شندور میلہ شروع ہوتا ہے تو لوگوں کا ایک عظیم جمگھٹہ میلے سے پہلے ہی یہاں پہنچ جاتا ہے۔ اس لیے ان تمام کو جو شندور آنا چاہتے ہیں، نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ میلے سے کم از کم دو یا تین دن پہلے پہنچ جائیں کیونکہ بعد کے آنے والوں کے لیے جگہے کی قلت ہوجاتی ہے۔ ایک دن پہلے آنے کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوگا کہ قریب کے دریاوں میں ٹراوٹ ماہی گیری بھی کی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ پہاڑوں پے چڑھنا، چہل قدمی کرنا، گھڑسواری کرنا، برف سے ڈھکی پہاڑوں کو دیکھنا، الغرض قدرت کا دیا ہوا سب کچھ ہے جو آپ میلے سے پہلے پنچ کر لطف اٹھا سکتے ہیں۔