شہزادہ سلیمان شاہ سدوزئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شہزادہ سلیمان شاہ ،شہزادہ جلال الدین سدوزئی کا بیٹا تھا۔ شہزادہ جلال الدین سدوزئی افغانستان کے علاقے صفا کے سابق حاکم شاہ حسین کا منہ بولا بیٹا تھا ۔ احمد شاہ ابدالی کے والد شاہ زمان خان نے جلال الدین سدوزئی کی سوتیلی ہمشیرہ زرغونہ سے شادی کی تھی۔ اس لحاظ سے جلال الدین سدوزئی شاہ زمان خان کا برادر نسبتی جبکہ احمد شاہ ابدالی کا سوتیلا ماموں تھا۔ شہزادہ سلیمان شاہ 19 جنوری 1727ء کو پیدا ہوئے اور 2 اگست 1727ء کو بیمار ہو کر وفات پا گئے۔ انھیں میانوالی کے قدیم قبرستان میں (وانڈھی گھنڈوالی) میں دفن کیا گیا۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ اس قبرستان کی پہلی قبر تھی۔ واضح رہے کہ سدوزئی قبیلہ ملتان پر 50سال تک حکمران رہا ہے۔ اور ملتان میں شاہ حسین کی رہائش گاہ "کڑی حسین" کے نام سے معروف تھی۔

شہزادہ سلیمان شاہ کی قبر کا کتبہ