شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا Xi'an Xianyang International Airport 西安咸阳国际机场 | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||
عامل | XXIA | ||||||||||||||
خدمت | شیان | ||||||||||||||
محل وقوع | وئیچینگ ضلع، شیانیانگ، شانسی | ||||||||||||||
مرکز برائے | |||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 479 میٹر / 1,572 فٹ | ||||||||||||||
متناسقات | 34°26′16.1″N 108°45′23.6″E / 34.437806°N 108.756556°Eمتناسقات: 34°26′16.1″N 108°45′23.6″E / 34.437806°N 108.756556°E | ||||||||||||||
نقشہs | |||||||||||||||
![]() CAAC airport chart | |||||||||||||||
چین میں ہوائی اڈے کا مقام | |||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
اعداد و شمار (2018) | |||||||||||||||
| |||||||||||||||
شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 西安咸阳国际机场 | ||||||
روایتی چینی | 西安咸陽國際機場 | ||||||
|
شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا شیان شیانیانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: XIY، آئی سی اے او: ZLXY) (انگریزی: Xi'an Xianyang International Airport) (چینی: 西安咸阳国际机场) چین کے صوبے شانسی کے دار الحکومت شہر شیان میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ اس کا رقبہ 5 مربع کلومیٹر (1.9 مربع میل) اور یہ شمال مغربی چین سب سے بڑا ہوائی اڈا جبکہ شمالی اور جنوبی چین کا دوسرا سب سے بڑا ہوائی اڈا ہے۔ یہ ایئر چوانگآن، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، جوائے ائیر، اوکے ائیرویز، تیانجن ایئرلائنز، ہائنان ایئرلائنز، سیچوائن ائیرلائنز، شنزین ائیرلائنز کا مرکز بھی ہے۔ [1] شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا شمار اسکائی ٹریکس کی فہرست میں چار ستارہ کیا جاتا ہے۔ [2]
2018ء میں ہوائی اڈے سے 44،650،000 مسافروں نے سفر کیا جو اسے شمال مغربی چین کا سب سے مصروف ترین اور قومی لحاظ سے چین کا ساتواں مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔ شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا کارگو ٹریفک کے لحاظ سے چودہواں مصروف ترین ہوائی اڈا اور ہوائی جہازوں کی کی نقل و حرکت کے لحاظ سے ساتواں مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔
مقام[ترمیم]
ہوائی اڈا شیانیانگ شہر کے انتظامی علاقے کے اندر واقع ہے جو کہ ہوائی اڈے کے نام کا بھی حصہ ہے۔ یہ شیان شہر کے مرکز کے شمال مغرب میں 41 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر اور شیانیانگ کے مرکز کے شمال مشرق میں 13 کلومیٹر (8.1 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ [3]
تاریخ[ترمیم]
شیان شیانیانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر ست قبل شیان کے لیے شیان شیگوان ہوائی اڈا استعال ہوتا تھا۔ 1984ء میں عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن مشترکہ طور شیانیانگ ایئر فیلڈ کے مقام پر ایک بڑا شہری ہوائی اڈا تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی۔ ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کی تعمیر 1 اگست 1987ء شروع ہوئی اور 1 ستمبر 1991ء کو اس کا افتتاح کیا گیا۔ اسی وقت شیان شیگوان ہوائی اڈا بند کر دیا گیا۔ [3] دوسرے مرحلے کا آغاز اگست 2000ء میں ہوا اور 16 ستمبر 2003ء کو ختم ہوا۔
تصاویر[ترمیم]
مزید دیکھیے[ترمیم]
چین کے مصروف ترین ہوائی اڈوں کی فہرست
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Kuan، Albert. "Hainan Airlines Announces Xi'an Service From Los Angeles - 20 December 2018".
- ↑ "The World's 4-Star Airports - Skytrax". Skytrax.
- ^ ا ب "陕西年鉴1992" [Shaanxi Yearbook 1992]. 29 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ.