مندرجات کا رخ کریں

شیخ ثناء اللہ احقر بلتستانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شیخ ثناء اللہ احقر بلتستانی اپنے آبائی علاقہ بلتستان کے ایک معروف دینی عالم، استاد اور خوش بیان مقرر ہے۔

ذیل میں آپ کا مختصر تعارف پیش کیا جاتا ہے۔

خاندانی پس منظر

[ترمیم]

ثناء الله عبدالرحيم بلتستانی تقریباً 1947ء میں اپنے آبائی گاؤں یوگو میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مولانا عبد الرحیم بھی ایک دینی عالم اور اپنے علاقے میں فعال سماجی کارکن تھے، جنھوں نے اپنے ہم وطن ساتھی اور بلتستان کے معروف دینی عالم مفتی عبدالقادر یوگوی کے ساتھ مل کر اس وقت کے ہندوستان کی معروف شخصیت اور آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس کے رکن سیٹھ حمیداللہ سے اپنے گاؤں یوگو کے پہاڑی سلسلے تھنگوا میں بننے والے واٹر چینل کے لیے خصوصی اعانت حاصل کی تھی۔ اس واٹر چینل نے اس وقت سیلاب سے تباہ حال گاؤں کے باسیوں کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ ان کی اپنی آبائی بستی کے لوگوں کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل کارنامہ اور بہت بڑی عوامی خدمت تھی۔

حصول تعلیم

[ترمیم]

ابتدائی تعلیم پڑوسی گاؤں غواڑی میں موجود معروف دینی تعلیمی ادارہ جامعہ دارالعلوم بلتستان غواڑی سے حاصل کی۔ یہاں پہ دو یا تین سال پڑھنے کے بعد 1963ء میں ایک سال دار الحدیث رحمانیہ کراچی میں زیر تعلیم رہے۔ بعد میں دار العلوم تعلیم الاسلام اوڈانوالہ ضلع فیصل آباد میں تعلیمی سلسلہ طے کیا اور سنہ 1389ھ بمطابق 1969ء میں یہاں سے فارغ ہوئے۔

سنہ 1390ھ بمطابق 1970ء میں اس وقت پاکستان کے معروف عالم دین، استاد اور محدث حافظ محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آپ نے ایک سالہ تخصص (specialization) کیا۔

ایک سال جامعہ بنوریہ میں علوم عقلیہ پڑھنے گئے۔مولانا یوسف بنوری اس وقت مہتمم تھے اور مولانا بوا سعدی کے ذریعہ داخلہ لیا تھا۔

اس کے بعد آپ کا داخلہ عالم اسلام کی معروف دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ہوا جہاں سے آپ نے سنہ 1400ھ/1980ء میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد فراغت حاصل کی۔

آپ نے ایم اے عربی واسلامیات یعنی ڈبل ایم اے بھی پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔

خدمات

[ترمیم]

پاکستان انٹرنیشنل ایمبیسی اسکول ریاض میں بیس سال کے تک عربی/اسلامیات/اردو کے استاد رہے پھر ریٹائرڈ ہو گئے۔

اور مکتب الدعوہ وتوعیہ الجالیات ریاض میں شام کے وقت دعوت وتبلیغ کا کام کرتے رہے۔ 47 سال سعودی عرب میں رہنے کے بعد آپ پاکستان شفٹ ہو گئے ہیں۔ اس طویل عرصہ میں الحمد للہ 200 کے قریب لوگ شيخ محترم کے دست مبارک پر مشرف باسلام ہوئے۔

ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء

مضمون نگاری

[ترمیم]

دوران طالب علمی آپ کے مضامین محدث میگزین کی زینت بنتے رہے۔ [1]

شخصی اوصاف

[ترمیم]

آپ اپنے آبائی علاقے بلتستان میں بھی ایک معروف عالم دین اور خوش بیان مقرر کے طور پر معروف ہے۔ بلتی اور اردو زبان میں نہایت دلچسپ اور لطیف پیرائے میں اظہار خیال فرماتے ہیں۔ انداز بیان حسن مزاح اور حس ظرافت سے بھرپور ہے۔ آج کل دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر سوشل میڈیا پر وڈیو اور آڈیو بیانات ارشاد فرماتے رہتے ہیں۔

اپنے علاقے میں سوشل ورک اور عوامی خدمت کے کاموں میں بھی وقتاً فوقتاً حصہ لیتے رہتے ہیں۔ سماجی کاموں میں خصوصی طور پر فعال اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ نونہالوں اور بچوں سے خصوصی طور پر محبت کرتے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے ان کی دلچسپی کے مطابق ان کو ہلکے پھلکے انداز میں نصیحت فرماتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "[Mohaddis Magazine] محدث میگزین - ثناء اللہ بلتستانی"۔ magazine.mohaddis.com۔ 2020-04-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا

دکتور مصعب شریف، سیف اللہ ثناء اللہ https://alhasanatpk.com/category/cert-and-date/[مردہ ربط]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]