صوبہ جیلان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
صوبہ جیلان
اُستان گیلان
—  صوبہ  —
متناسقات: 37°16′39″N 49°35′20″E / 37.2774°N 49.5890°E / 37.2774; 49.5890
ملک Flag of Iran.svg ایران
دارالحکومت رشت
آبادی (2006)
 • کل 2,404,861
منطقۂ وقت ایران کا معیاری وقت (UTC+03:30)
 • سرما (روشنیروز بچتی وقت) ایران کا معیاری وقت (UTC+04:30)
اہم زبان(یں) فارسی (سرکاری)

صوبہ جیلان (فارسی: اُستان گیلان، انگریزی: Gilan Province) ایران کے تیس صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے۔ ۔ بحیرہ کیسپین کے مغربی ساحل اور کوہ البرز کے درمیان نشیب میں واقع ہے۔ اس کا بحیرہ کیسپین کے ساتھ کا علاقہ غیر صحت بخش ہے۔ جہاں دلدلیں بہت ہیں۔ جنوبی حصہ بتدریج بلند ہوتا گیا ہے اور اس کی آب و ہوا صحت بخش ہے۔ یہاں جنگل بہت ہیں جن میں جانور بکثرت پائے جاتے ہیں۔ لوگ ایرانی النسل اور فارسی بولتے ہیں۔ جیلان نام کا ایک گاؤں بغداد کے پاس بھی ہے۔ مشہور بزرگ حضرت عبد القادر جیلانی یہیں کے رہنے والے تھے۔

بیرونی روابط[ترمیم]