طارق عزیز (فیلڈ ہاکی)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
طارق عزیز Tariq Aziz
میکسیکو سٹی؛ 26 اکتوبر 1968ء: طارق عزیز گرمائی اولمپکس کے فیلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان فیلڈ ہاکی ٹیم کی جیت کے بعد۔
ذاتی معلومات
قومیتمملکت متحدہ کا پرچم برطانوی ہندوستانی (1938ء تا 1947ء)
 پاکستانی (1947ء تا حال)
پیدائش5 فروری 1938ء
امرتسر،خطۂ پنجاب، برطانوی ہند
کھیل
کھیلمردانہ فیلڈ ہاکی
پوزیشنلیفٹ فل بیک

طارق عزیز (انگریزی: Tariq Aziz؛ پیدائش 5 فروری 1938ء) پاکستان فیلڈ ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان فیلڈ ہاکی ٹیم نے میکسیکو سٹی میں ہونے والے 1968ء گرمائی اولمپکس میں سونے کا تمغا حاصل کیا. وہ لیفٹ فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے رہے ہیں.[1]

ہاکی کھیلنے کا آغاز[ترمیم]

عزیز کو امرتسر میں پہلوانی کا شوق تھا۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور آ کرانہوں نے منٹو پارک میں فیلڈ ہاکی کھیلنے کاآغاز کیا۔[2]

پاکستان فیلڈ ہاکی ٹیم میں شمولیت[ترمیم]

طارق عزیز کو پہلی دفعہ 1961ء میں ملائیشیا، سنگاپور اور سیلون (اب سری لنکا) جانے والی قومی فیلڈ ہاکی ٹیم میں شامل کیا گیا.[3] اس سے قبل وہ روم میں ہونے واے 1960ء گرمائی اولمپکس کے لیے منتخب کی جانے والی قومی فیلڈ ہاکی ٹیم کے ایک سٹینڈ بائی کے طور پر رکھے گئے تھے.

ریٹائرمنٹ[ترمیم]

طارق عزیز نے میکسیکو سٹی میں ہونے والے 1968ء گرمائی اولمپکس کے بعد 31 دسمبر 1968ء کو بین الاقوامی فیلڈ ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]