عبداللہ بن محمد العیدروس
عبد اللہ بن محمد العیدروس | |
---|---|
عبد اللہ بن محمد عیدروس | |
عیدروس مسلیار | |
پیدائش | یمن |
وفات | 1185ھ کالیکٹ، کیرلا، بھارت |
مزار | عیدروس بلطفہ مقام کالیکٹ، کیرلا، بھارت |
سیّد عبد اللہ بن محمد العیدروس بلطفہ : بھارت کی ریاست کیرلا کے شہر کالیکٹ میں مدفن سید عبد اللہ بن محمد العیدروس بلطفہ ایک مبلغ دین اور صوفی شخصیت تھے۔ ملک یمن سے یہاں تشریف لائے اور یہیں پر قیام پزیر ہوئے۔ مالابار ساحل کے کنارے کئی شہر ایسے ہیں جہاں عرب تاجر، مبلغین حضرات تشریف لائے اور اسی زمین کو اپنا مسکن بنا لیا۔ انھیں شخصیتوں میں سے ایک عبد اللہ بھی تھے۔
مقام
[ترمیم]ریاست کیرلا کے شہر کالیکٹ کے کُٹی چِرا علاقہ میں ادیہ گارا روڈ پر مسلتم ویڈو پر ان کا مزار واقع ہے۔ ڈھائی سینٹ زمین جس کو وقف کیا گیا ہے، ان کا مقبرہ ہے۔ اس مقبرہ کو عیدروسی مقام کہتے ہیں۔ ان کی چھٹویں پیڑھی کے افراد آج بھی اس مقام کے قرب جوار میں اور ممبرم علاقہ جات میں رہتے ہیں۔ اس مقام کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ امریکا، یورپ، سعودی عرب، یمن، یہاں تک کہ جاپان سے بھی زائرین تشریف لاتے ہیں۔
یہ بھی مانا جاتا ہے کہ کالیکٹ، ٹیپو سلطان کے دور میں سلطنت میسور کا حصہ رہا ہے۔ ٹیپو سلطان کے دور میں یہ علاقہ مسلمانوں کا مرکز رہا ہے۔ ملابار مسلم مینیول میں اس علاقے اور مقام کو بنچ آف ٹیپوسلطان بھی کہا گیا ہے۔
قبر کے کتبے پر لکھے گئے کلمات :
” |
الشیخ الولیّ الکبیر ا ئہ مام العالم الکام الحلیب اللبیب فغنی بہ استاذنا و محبوبنا و قرّۃ اعیننا و قدوتنا و فئودنا المشہود الحرب والمجدد و سائر البلد ان والکشف الجلیِّ السیدالمحمود سیّد عبد اللہ بن محمد العیدروس بلطفہ الخفیِّ جعلہ یجوّرالمک بمالب الخفسلج موتہ فی الف و مئاۃ وخمس و ثمانیہ 1185 ھناہ مکتوبہ فی المیزان الحجر من جمعتہ الزئای فی من ہ المقبرۃ وستلسہ وین کباخیر کالیکوت کیرلہ الھند الفقیر الحقیر الخادم محمد بن ابراھیم خلیفہ بن محمد خیسیں فاللہ خیر جاف کلا و ھوارحم الرّاحمین |
“ |