عبیدیہ ماقبل تاریخ آثار قدیمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عبیدیہ (عربی: العبيدية؛ عبرانی: עובידיה‎)، بحیرہ گلیل سے کم وبیش تین کلومیٹر جنوب میں، اردن رفٹ ویلی، فلسطین میں، ابتدائی پلائسٹوسین دور کا ایک آثار قدیمہ کا مقام ہے، [1] تقریبا پندرہ لاکھ سال پہلے، صرف جارجیا میں دمانیسی کے مقام کے ساتھ، افریقہ سے باہر ہوموایریکٹس کی ابتدائی ہجرت میں سے ایک کے نشان کے طور پر محفوظ ہے۔ [2] اس جگہ سے اچیولین قسم کے ہاتھ کے کلہاڑے، لیکن بہت کم انسانی باقیات ملے ہیں۔ جانوروں کی باقیات میں ہپوپوٹیمس کی ماتھے کی ہڈی اور معدوم بووڈ کی ایک قسم سے تعلق رکھنے والے جانور کے سینگوں کا ایک بہت بڑا جوڑا شامل ہے۔

یہ جگہ سنہ 1959ء میں دریافت ہوئی تھی اور پہلی بار سنہ 1960ء اور 1974ء کے درمیان کھدائی اس کی گئی تھی۔

یہ جگہ قریبی تل عبیدیہ Tell Ubeidiya سے بالکل الگ اور ممتاز ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Avraham Negev، Shimon Gibson (2001)۔ Ubeidiya۔ Archaeological Encyclopedia of the Holy Land۔ New York and London: Continuum۔ صفحہ: 522۔ ISBN 0-8264-1316-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2021 
  2. Gonen Sharon (2014)۔ "The Early Prehistory of Western and Central Asia"۔ $1 میں Colin Renfrew، Paul Bahn۔ The Cambridge World Prehistory, Volume 3۔ Cambridge University Press۔ صفحہ: 1359۔ ISBN 9781139017831