عروج بارباروسا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(عروج بربروس سے رجوع مکرر)
عروج بارباروسا
Oruç
1474 – 1518
بارباروسا
عرفیتبابا عروج
بارباروسا
سرخ داڑھی
قسمبحری کپتان
جائے پیدائشلسبوس, سلطنت عثمانیہ
جائے وفاتتلمسان, عثمانی الجزائر
وفاداریسلطنت عثمانیہ
سرگرم1495 -1518
عہدہکپتان
کارروائیوں کا مقامبحیرہ روم
بعد ازاں کامبے الجزائر

عروج باربروسہ (ترکی: Oruç Reis، عربی: عروج بربروس، ہسپانوی: Arrudye، عثمانی ترکی:عروج رئیس ) ایک بربری قزاق تھا۔ وہ خیر الدین باربروسہ کا بڑا بھائی تھا۔ بعد ازاں وہ الجزائر کا گورنر (بیگ) اور بحیرہ روم کا گورنر اعلیٰ (بیگلربیگی) بھی رہا۔

وہ بابا عروج کے طور پر مشہور ہوا جب اس نے ہسپانوی مسلمانوں کی بڑی تعداد کو ہسپانیہ سےبحفاظت شمالی افریقہ منتقل کیا۔ یورپ میں وہ بارباروسا کے نام سے مشہور تھا جس کا معنی اطالوی زبان میں سرخ داڑھی کے ہیں۔ سیدہ الحرہ اس کی ایک حلیف خاتون بحری قزاق تھی۔