مندرجات کا رخ کریں

عزازیل (ناول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عزازیل مصر کے مشہور ناول نگار اور مصنف یوسف زیدان کا ایک ناول ہے۔ اس کی پہلی اشاعت 2008ء میں ہوئی۔ اس ناول کے واقعات پانچویں صدی عیسوی کے مصر و اسکندریہ کے ارد گرد گھومتے ہیں اور اس زمانہ کی مسیحی رومی سلطنت اور کلیسا کے علم برداروں کے درمیان جو اختلافات و نزاع ہوا، اس کا احاطہ کرتی ہے۔ 2009ء میں اس ناول کو عربی بوکر کا اعزاز ملا۔[1] اس ناول کے انگریزی ترجمے کو 2012ء میں انوبی پرائز ملا۔[2][3] 2015ء تک اس کے تینتیس ایڈیشن شائع ہو چکے تھے۔ اس ناول کے دسیوں عالمی زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. «جائزة بوكر العربية» لـ«عزازيل» الروائي المصري يوسف زيدان[مردہ ربط] جريدة الشرق الأوسط، تاريخ الولوج 5 أبريل 2013
  2. عزازيل تفوز بجائزة أنوبي البريطانية الشروق المصرية، تاريخ الولوج 5 أبريل 2013
  3. عزازيل تفوز بجائزة أنوبي البريطانية آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ masrawy.com (Error: unknown archive URL) مصراوي، تاريخ الولوج 5 أبريل 2013