مندرجات کا رخ کریں

فسطائیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فسطائیت، ایک انتہائی دائیں بازو، استبدادی اور شدید قوم پرست سیاسی نظریہ اور تحریک ہے، جو ابتدائی بیسویں صدی کے یورپ میں نمایاں ہوا۔[1]

ایڈولف ہٹلر (دائیں طرف) اور بینیتو موسولینی (بائیں طرف)، دو اہم فسطائی آمروں

اطالیہ میں بینیتو موسولینی (Benito Mussolini)کے ذریعہ منظّم کی گئی تحریک ہے۔ اطالیہ میں شروع ہوئی اور بعد میں دیگر یورپی ممالک میں پھیل گئی (سب سے قابل ذکر جرمنی ہے)۔[2] اس کی ابتدا 1919ء میں ہوئی۔ یہ انتہا پسند قوم پرستی کے نظریے پر مبنی ہے۔ یہ تحریک نسلی برتری، آمریت، شدید قوم پرستی اور حصول مقاصد کے لیے جبر و تشدد کے استعمال سے عبارت سمجھی جاتی اور اشتراکیت اور جمہوریت کی ضد قرار دی جاتی تھی۔ حالیہ تاریخ میں چار فسطائی ریاستوں کا وجود رہا ہے: اطالیہ، جرمنی، ہسپانیہ اور فرانس۔ اطالیہ میں فسطائیت کا دور 1921ء سے 1945ء تک قائم رہا۔ اس دوران میں اطالوی سربراہ مسولینی تھا۔ جرمنی میں فسطائیت 1933ء سے 1945ء تک قائم رہا، اس دوران میں ان کا سربراہ ایڈولف ہٹلر تھا۔ ہسپانیہ میں فسطائیت کا دور سب سے طویل تھا جو 1936ء سے 1975ء تک قائم رہا۔ ان کا سربراہ فرانسسکو فرانکو تھا۔ پرتگال میں بھی 1939ء سے 1974ء تک فسطائی حکومت قائم رہی۔ اور ان کا سربراہ اینٹونیو سالازار تھا۔ کئی دیگر ممالک میں بھی فسطائیت کا کسی نہ کسی درجے میں وجود رہا ہے جس کی سب سے واضح مثال جنگ عظیم دوم کے دوران سامراجی جاپان تھا، 1945ء سے 1955ء کے دوران ارجنٹائن تھا اور ماضی قریب میں بھارتی جنتا پارٹی( بی جے پی) تھی۔ 1990ء کی دہائی میں بی جے پی ایک فسطائی حکومت تھی اور بعد ازاں 1998ء سے 2004ء تک بھی اسی فسطائی حکومت کا راج رہا۔ موجودہ بھارتی حکومت بی جے پی کے بارے میں بھی عمومی رائے یہی ہے کہ یہ بھی ایک فسطائی پارٹی ہے اور یہ کہ 2014ء کے بعد سے آج تک بھارتی ریاست ایک فسطائی ریاست ہے۔فسطائیت کا ایک جزو جو بھارت میں بہت وضوح کے ساتھ دیکھنے میں آیا وہ ایک خاص قسم کی زبان کا استعمال تھا اور جو’بھارتی ‘،’ہندو‘ اور’انڈین‘؛ ان تینوں مختلف الفاظ کو ہمیشہ ہم معنی قرار دیتا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "فسطائیت"۔ ادارہ فروغ قومی زبان| انگریزی-اردو لغت
  2. Peter Davies؛ Derek Lynch (2002)۔ The Routledge companion to fascism and the far right۔ Internet Archive۔ New York, NY : Routledge۔ ISBN:978-0-415-21495-7