دایاں بازو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

برطانیہ اور ممالک دولت مشترکہ کی مجالس آئین ساز سیاسی تصور کے لحاظ سے نصف دائرے کی شکل کی اور فرانسیسی پارلیمان اور دنیا کے اکثر ممالک کی مجالس قوانین ساز بالعموم مستطیل شکل کی ہوتی تھیں۔ فرانس کی 1789ء کی مجالس قانون ساز میں چند اصطلاحات وضع ہوئیں۔ جو دراصل سیاسی جماعتوں کی نشستوں کی ترتیب کو ظاہر کرتی تھیں۔ مگر اب ان سے نظریاتی تحصیص مراد ہے۔ 1789ء میں فرانس کی مستطیل پارلیمنٹ میں دائیں بازو، وسطی اور بائیں بازو کی جماعتیں تھیں۔ دائیں بازو کی جماعتوں سے مراد قدامت پسند جماعتیں، وسطی جماعتوں سے مراد اعتدال پسند جماعتیں اور بائیں بازو سے مراد انتہا پسند جماعتیں یعنی سوشلسٹ اور کمیونسٹ جماعتیں تھیں۔ فرانسیسی پارلیمانی زبان کی یہ اصطلاحات اب ہر ملک کی زبان میں انھی معانی میں استعمال ہوتی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  • اقتباساتِ rightism وکی اقتباسات پر