مندرجات کا رخ کریں

قرطاجنہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(قرطاج سے رجوع مکرر)

قرطاج
سرکاری نام
قرطاج
قرطاج
ملک تونس
محافظہتونس
حکومت
 • میئرAzedine Beschaouch
رقبہ
 • شہر180 کلومیٹر2 (70 میل مربع)
آبادی (2013)[1]
 • شہر21,276
 • کثافت120/کلومیٹر2 (310/میل مربع)
 • میٹرو2,412,500
منطقۂ وقتمرکزی یورپی وقت (UTC+1)
قسم:ثقافتی
معیار اصول:ii, iii, vi
نامزد:1979 (تیسرا)
رقم حوالہ:37
حکومتی: تونس
علاقہ:عرب ریاستیں
قرطاجنہ کے آثار قدیمہ

قرطاج یا قرطاجنہ یا قرطاجہ (انگریزی: Carthage) میں موجودہ تونس شہر کے قریب فونیقیوں کا ایک شہر تھا جو 814 قبل مسیح میں آباد کیا گیا، آج صرف اس کے آثار باقی ہیں۔

یہ سلطنت قرطاج کے عہد میں قائم کیا گیا شہر تھا، جس کا تیسری صدی ق م میں یونانیوں سے ٹکراؤ ہوا تھا اور عہد عتیق (انگریزی: Ancient Age) کی مشہور لڑائیاں پیونک جنگیں (انگریزی: Punic Wars) لڑی گئیں جن میں یونانی اور فونیقی تین مرتبہ مدمقابل آئے۔ دوسری پیونک جنگ (218 تا 201 ق م) میں قرطاجنہ کے ہنی بال نے روم پر چڑھائی کی تاہم حتمی شکست سے ہسپانیہ اور دیگر علاقے قرطاجنہ کے ہاتھوں سے نکل گئے۔ 146 ق م میں رومیوں نے قرطاجنہ کو تباہ کر دیا۔

قرطاجنہ کا عظیم شہر سفید سنگ مرمر اور مختلف رنگ کے سنگ رخام سے تعمیر کیا گیا تھا۔ مسلمانوں نے اسی شہر کے باقی آثار سے تونس شہر آباد کیا۔

قرطاجنہ کے آثار قدیمہ عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. (فرانسیسی میں) Population estimate of 2013 National Institute of Statistics – Tunisia