لو ہان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لو ہان
Han Lu at Nature Republic's press conference 03.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 اپریل 1990 (29 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ہایدیان ضلع  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of the People's Republic of China.svg عوامی جمہوریہ چین  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ گلو کار،  اداکار،  ماڈل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

لو ہان (انگریزی: Lu Han) (چینی: 鹿晗، پیدائش 20 اپریل 1990) ایک چینی اداکار اور گلوکار ہے۔ وہ لوہان کے طور پر ہی جانے جاتے ہیں۔ وہ پہلے کورین چینی لڑکوں کے گروپ ایگزو (Exo) اور ذیلی گروپ ایگزو-ایم (Exo-M) کے رکن تھے۔انہوں نے اکتوبر 2014ء میں اس گروپ کو چھوڑ دیا۔ اسی سال انہیں چائنا نیشنل ریڈیو نے چین کا چھٹا سب سے مقبول انٹرٹینر کا درجہ دیا گیا۔ فوربز چائنا کے مطابق لوہان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی دوسری بڑی شخصیت ہیں۔ اس سے زیادہ معاوضہ فان بنگ بنگ کو دیا جاتا ہے۔ لو ہان نے انفرادی طور پر اپنی البم ”ری لوڈڈ“ 2015ء میں جاری کی۔ انہوں نے باکس آفس پر مقبول کئی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے 20 ونس اگین (2015ء)، دی وٹ نیس (2015ء) اور ٹائم ریڈرز(2016ء) میں کام کیا۔ 2017ء مین انہوں نے اپنی پہلی ٹی وی سیریز فائٹر آف دی ڈیسٹنی میں کام کیا۔۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

لو اہان 20 اپریل 1990 کو ہایدیان ضلع, بیجنگ میں پیدا ہوا۔اس نے بیجنگ شیڈا مڈل اسکول سے گریجویشن کی۔اس کے بعد وہ بیجنگ ہایدیان فارن لینگوئج شی یان اسکول میں گئے۔ اس کے بعد وہ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت جنوبی کوریا گئے۔ جنوبی کوریا میں انہوں نے یونسی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ سؤل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس میں انہوں نے اپلائیڈ میوزک پڑھا۔ 2008ء میں لو ہان نے چین مین جے پی وائی انٹرٹینمنٹ کے لیے آڈیشن دیا۔ ان آدیشن میں لو ہان کو ناکامی کا سامنا کر نا پڑا۔2010ء میں جب وہ سؤل میں پڑھ رہے تھے تو انہوں نے کسی کے مشورے پر ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے لیے آڈیشن دیا۔ اس کمپنی نے انہیں بطور ٹرینر رکھ لیا۔

میوزک کیرئیر[ترمیم]

29 دسمبر 2011 کو لو ہان نے ٹاؤ، چین اور کائی کے ساتھ مل کر پہلی بار ایس بی ایس گایو ڈیجیون میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ ٹی وی پر دکھایا گیا۔اس مظاہرے کے بعد وہ باضابطہ طور پر ایگزو بینڈ کے دوسرے ممبر بن گئے۔اس گروپ میں چین کے چار ممبر تھے۔ وہ اس گروپ کے منڈارین زبان کے ذیلی گروپ ایگزو ایم کے بھی ممبر بنے۔ 10 اکتوبر 2014ء کو انہوں نے ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے خلاف مقدمہ کر دیا ۔ یہ مقدمہ معاہدہ کے خاتمے کے لیے تھا۔ اس کے بعد وہ ایگزو گروپ چھوڑ گئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]