لیلی واسطی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لیلی واسطی
معلومات شخصیت
پیدائش 3 جون 1977ء (47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

لیلی واسطی ایک پاکستانی اداکارہ اور ہدایت کارہ ہیں۔ [1] وہ قربان، دل ربا، دلدل، ہم کہاں کے سچے تھے، سن یارا اور ڈنک میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ [2]

پیدائش[ترمیم]

لیلیٰ 10 اپریل 1977ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ [3]لیلیٰ کی والدہ طاہرہ واسطی اور والد رضوان واسطی بھی اداکار تھے۔ [4][5]

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے اپنی تعلیم سینٹ جوزف کانونٹ سے مکمل کی، انھوں نے انگریزی ادب کے ساتھ گریجویشن کیا۔ [6] پھر وہ بیرون ملک امریکا چلی گئیں۔ [6] انھوں نے لاس اینجلس میں جامعہ کیلیفورنیا سے تعلیم حاصل کی، انھوں نے فلم میکنگ میں ماسٹرز کیا۔ [7][8]

فنی زندگی[ترمیم]

لیلیٰ نے 1990ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کیا۔ [6] [9] وہ ڈراموں سفر، پُکار، سائبان، آپریشن دوارکا 1965ء، ہیر وارث شاہ اور آخرت، بادلوں پر بسیرا میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔ [10][11] وہ جنید خان، حرا مانی، زرنش خان، قدرت، منال خان اور ژالے سرحدی کے ساتھ سن یارا ڈرامے میں بھی نظر آئیں۔ [12][13] اس کے بعد سے وہ سنگر، قربان، تیری میری کہانی، بھرم، دلدل اور ڈنک ڈراموں میں نظر آئیں۔ [14][15][16]

بیماری کے بعد، وہ ڈرموں میں دوبارہ دس سال بعد دو مقبول پاکستانی ڈراموں ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکارہ ماہرہ خانکی والدہ جب کہ ڈراما عشق لا میں اداکارہ سجل علی کی والدہ کے کرداروں میں نظر آہیں۔ دونوں ڈراموں کے نشر ہونے کے بعد انھیں سوشل میڈیا پر ناظرین اور مداحوں کی جانب سے بڑا اچھا رد عمل ملا۔[17]

ذاتی زندگی[ترمیم]

لیلیٰ اور فہد کی شادی 27 دسمبر 2008ء کو ہوئی تھی۔ ان کا ایک بچہ ہے۔ [18] ان کی شادی کے کچھ عرصے بعد انھیں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی۔ 6-7 سال تک تکلیف دہ علاج کے بعد، وہ بالآخر کینسر سے بچ گئیں۔ [19] لیلیٰ کے والد رضوان واسطی کا 2011ء میں اور والدہ طاہرہ واسطی کا 2012ء میں انتقال ہو گیا تھا [20] ان کے دو بڑے بھائی ریحان واسطی اور عدنان واسطی ہیں۔ [21] لیلیٰ کی کزن ماریہ واسطی بھی اداکارہ ہیں۔ [22][23]

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ، وہ اداکارہ نہیں بلکہ استانی بننا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے چند ماہ پڑھایا بھی لیکن شاید چاک کی دھول بہت زیادہ تھی اس لیے مجھے یہ پیشہ زیادہ پسند نہیں آیا۔[24]

فلموگرافی[ترمیم]

ٹیلی فلم[ترمیم]

سال عنوان کردار
1996ء آپریشن دوارکا 1965ء مس ارم
2002ء کچھ بھی نہ کہا عابدہ
2019ء دستک رومانہ [25]
2019ء سے ملیے میں فیہا
2021ء ہینگور ایس-131 سمیرا کی ماں

فلم[ترمیم]

سال عنوان کردار نوٹس
2021ء کھیل کھیل میں زارا کی ماں پہلی فلم
ٹی بی اے سینٹی اور مینٹل ٹی بی اے غیر جاری کردہ [26]

اعزاز اور نامزدگی[ترمیم]

سال اعزاز قسم نتیجہ عنوان حوالہ
2017ء سوشل میڈیا ڈراما اعزازات بہترین معاون اداکارہ نامزد التجا

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "That Week Was Teri Meri Kahani"۔ Dawn News۔ 1 مارچ 2021 
  2. "Saheefa Khattak's Drama Debut and Azfar Rehman to Play a Different Role in 'Teri Meri Kahani'!"۔ Daily Pakistan Global۔ 2 مارچ 2021 
  3. "Ayesha O for organic beauty"۔ The News International۔ 3 مارچ 2021 
  4. "Obituary: Television stars mourn as Tahira Wasti passes away"۔ The Express Tribune۔ 5 مارچ 2021 
  5. "Daughters Who Are Actors Like Their Mothers"۔ Daily Qudrat Global۔ 6 مارچ 2021۔ 10 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022 
  6. ^ ا ب پ "Taron Sey Karen Batain with Fiza Ali | Laila Wasti's comeback after Cancer treatment"۔ GNN۔ 7 مارچ 2021 
  7. "Actor Rizwan Wasti is dead"۔ Dawn News۔ 4 مارچ 2021 
  8. "Video: Laila Wasti talks about acting, nepotism, Dunk & much more"۔ Something Haute۔ 28 اگست 2021 
  9. "This photo from the shoot of 'Badlon Par Basera' reminds of Noorul Huda Shah's masterpiece"۔ The Nation۔ 8 مارچ 2021 
  10. "Saheefa Jabbar talks about her TV debut in 'Teri Meri Kahani'"۔ Something Haute۔ 9 مارچ 2021 
  11. "Sana Javed & Bilal Abbas are coming together in drama 'Dunk'"۔ The Nation۔ 10 مارچ 2021 
  12. "Twitter: Laila Wasti not well"۔ Dawn News۔ 11 مارچ 2021 
  13. "Dramas that we're happy to step into 2021 with"۔ The News International۔ 12 مارچ 2021 
  14. "Bilal Abbas Khan's 'Dunk' to go on air from today"۔ Daily Times۔ 13 مارچ 2021۔ 26 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022 
  15. "Saheefa Jabbar Khattak on her TV debut, Teri Meri Kahani"۔ The News International۔ 14 مارچ 2021 
  16. "Ayesha Omar launches her all-natural skincare line Ayesha.O Beauty"۔ Something Haute۔ 15 مارچ 2021 
  17. https://www.bbc.com/urdu/entertainment-59362889
  18. "Does the talent gene pass down in families?"۔ Samaa News۔ 16 مارچ 2021 
  19. "Broadcaster Rizwan Wasti remembered"۔ Dawn News۔ 17 مارچ 2021 
  20. "Renowned TV actress Tahira Wasti dies at age 68"۔ Dawn News۔ 18 مارچ 2021 
  21. "Tahira Wasti will be missed"۔ Dawn News۔ 19 مارچ 2021 
  22. "Veteran actress Tahira Wasti remembered"۔ Daily Times۔ 20 مارچ 2021۔ 25 فروری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022 
  23. "TV actress Tahira Wasti passes away"۔ The Nation۔ 21 مارچ 2021 
  24. https://www.bbc.com/urdu/entertainment-59362889
  25. Tv One (22 ستمبر 2018)۔ "Laila Wasti on Upcoming Teletheatre Shoot Dastak"۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2021 
  26. "Yasra Rizvi's film SentiAurMental may have been laid to rest but it leaves behind an upbeat song"۔ DAWN Images۔ 24 دسمبر 2021