ماروی میمن
| ماروی میمن | |
|---|---|
| چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام | |
| مدت منصب 25 فروری 2015ء – 23 جون 2018ء | |
| صدر | ممنون حسین |
| وزیر اعظم | نواز شریف شاہد خاقان عباسی |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 21 اگست 1972ء (54 سال) کراچی |
| رہائش | اسلام آباد، اسلام آباد وفاقی دار الحکومت علاقہ |
| شہریت | |
| مذہب | اسلام |
| جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) [1] |
| شریک حیات | اسحاق ڈار [2] |
| اولاد | 1 |
| تعداد اولاد | 1 |
| رشتے دار | نثار میمن (والد) |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | جامعہ کراچی |
| پیشہ | سیاست دان [1] |
| مادری زبان | اردو |
| پیشہ ورانہ زبان | اردو |
| درستی - ترمیم | |
ماروی میمن(ولادت: 21 جولائی1972ء کراچی) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جنھوں نے فروری 2015ء سے جون 2018ء تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ مارچ 2008ء سے جون 2011ء اور پھر جون 2013ء سے مئی 2018ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی معروف سیاسی و تاجر خاتون شخصیت ہیں وہ پہلے مسلم لیگ (ق) میں تھی۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]ماروی میمن 21 جولائی 1972ء کو پاکستان کے کراچی[5] میں نثار میمن کے گھر پیدا ہوئیں۔[3]
انھوں نے کراچی، کویت شہر اور پیرس میں تعلیم حاصل کی۔[3][6] اس کے بعد انھوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں داخلہ لیا جہاں سے 1993ء میں بین الاقوامی تعلقات میں بی ایس سی آنرز مکمل کی۔[3][7][8]
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]سیاست میں آنے سے پہلے، ماروی نے ڈان، نیوز لائن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف بین الاقوامی امور، بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت اور اسلام آباد میں سفارت خانہ امریکہ میں انٹرن کی حیثیت سے کام کیا۔[6]
لندن اسکول آف اکنامکس سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، ماروی نے سٹی بینک میں بینکر کی حیثیت سے ملازمت کی۔[9]
سیاسی زندگی
[ترمیم]2008ء کے عام انتخابات
[ترمیم]ماروی میمن نے مسلم لیگ (ق) شامل ہوئیں اور 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ق) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب https://www.workwithdata.com/person/marvi-memon-1972 — اخذ شدہ بتاریخ: 21 اکتوبر 2024
- ↑ https://www.pakistantoday.com.pk/2018/03/24/marvi-memons-volte-face-on-pml-n-leadership-reveal-fissures-in-party-ranks/
- ^ ا ب پ ت "Ms. Marvi Memon profile"۔ bisp.gov.pk۔ Benazir Income Support Programme۔ اصل سے آرکائیو شدہ بتاریخ 2017-04-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-24
{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link) - ^ ا ب "Marvi Memon"۔ DAWN.COM۔ 28 اپریل 2013۔ 2016-05-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-19
- ↑ "Marvi Memon". Daily Times (بزبان انگریزی). 29 Aug 2017. Archived from the original on 2017-08-29. Retrieved 2017-08-29.
- ^ ا ب "Profile. Marvi Memon MNA"۔ pncp.net۔ 2016-12-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-12-25
- ↑ "Marvi Memon". DAWN.COM (بزبان انگریزی). 28 Apr 2013. Archived from the original on 2017-02-22. Retrieved 2017-02-21.
- ↑ "A glance at Sindh's female election hopefuls"۔ DAWN.COM۔ 7 مئی 2013۔ 2016-11-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-11-19
- ↑ "Marvi Memon appointed to WB Advisory Council on Gender and Development". DAWN.COM (بزبان انگریزی). 24 Apr 2017. Archived from the original on 2017-04-24. Retrieved 2017-04-24.
- 1972ء کی پیدائشیں
- 21 اگست کی پیدائشیں
- کراچی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- ایوان زیریں پاکستان کے ارکان
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاست دان
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 2008ء تا 2013ء
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 2013ء تا 2018ء
- پاکستانی سیاست دان
- پاکستانی سیاسی خواتین
- سندھی شخصیات
- سینٹ جوزف کانونٹ اسکول کراچی کے فضلا
- قومی اسمبلی پاکستان کی خواتین ارکان
- لندن اسکول آف اکنامکس کے فضلا
- میمن شخصیات
- اکیسویں صدی کی خواتین سیاست دان
- اکیسویں صدی کی پاکستانی خواتین سیاست دان