مندرجات کا رخ کریں

محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی
محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثاني
شیخ محمد، 2016ء میں
ذاتی تفصیلات
پیدائش (1980-11-01) 1 نومبر 1980ء (45 سال)
دوحہ, Qatar
مادر علمیقطر یونی ورسٹی
 
سنہ 2017ء میں محمد بن عبد الرحمن آل ثانی

شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی ( عربی: محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثاني؛ پیدائش یکم نومبر، 1980ء) ایک قطری سفارت کار، ماہر اقتصادیات اور سیاست دان ہیں جو 7 مارچ، 2023ء سے قطر کے وزیر اعظم اور سنہ 2016ء سے وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ سنہ 2014ء سے قطر فنڈ برائے ترقی (QFFD) کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور سنہ 2014ء سے قطر کی سپریم کونسل برائے اقتصادی امور اور سرمایہ کاری (SCEAI) کے رکن ہیں۔

شیخ محمد اس سے قبل سنہ 2017ء سے 2023ء تک ملک کے نائب وزیر اعظم اور سنہ 2018ء سے 2023ء تک قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔