محمد شاویز خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد شاویز خان
معلومات شخصیت
پیدائش 5 مارچ 1953ء (71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد شاویز خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مسلسل چار مرتبہ حسن ابدال کے وائس چیئرمین رہے۔ بعد ازاں وہ 2001 سے 2005 تک تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے اور انھیں وزارت مذہبی امور و اوقاف کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کا چارج دیا گیا۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

محمد شاویز خان 5 مارچ 1953 کو پیدا ہوئے ۔ انھوں نے میٹرک تک تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول حسن ابدال سے 1969 میں حاصل کی۔ [1]

سیاسی کیریئر[ترمیم]

محمد شاویز خان مسلسل چار مرتبہ بلدیہ حسن ابدال کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ بعد ازاں وہ 2001 سے 2005 تک تحصیل ناظم رہے۔ وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-17 (اٹک-III) سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن بنے۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  2. "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018