مضاعف تصلب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Multiple sclerosis
مترادفپھیلی ہوئی سکلیروسیس، پھیلا ہوا دماغ اور ريڑھ کي ہڈي کا ورم
CD68-داغ دار ٹشو ایم ایس کی وجہ سے ڈیمیلینیٹڈ زخم کے علاقے میں کئی میکروفیج دکھاتا ہے۔
اختصاصعصبیات
علاماتدوہری بصارت، ایک آنکھ میں اندھا پن، پٹھوں کی کمزوری، احساس میں پریشانی، ہم آہنگی میں پریشانی[1]
عمومی حملہکی عمر کے دوران 20–50[2]
دورانیہطویل المدت[1]
وجوہاتنامعلوم[3]
تشخیصی طریقہعلامات اور طبی ٹیسٹوں کی بنیاد پر[4]
علاجادویات، جسمانی تھراپی[1]
تشخیض مرض5–10 سال کم زندگی کی امید[5]
تعدد2 ملین (2015)[6]
اموات18,900 (2015)[7]

متعدد سکلیروسیس ( ایم ایس ) ایک ڈیمیلینٹنگ (اعصاب سے چکنی تہ کو اتارنا .) بیماری ہے جس میں دماغ اور ریڑھ کی ہڈی میں اعصابی خلیات کے موصل کورز کو نقصان پہنچتا ہے۔ [1] یہ نقصان اعصابی نظام کے کچھ حصوں کی سگنل منتقل کرنے کی صلاحیت میں خلل ڈالتا ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی، ذہنی اور بعض اوقات نفسیاتی مسائل سمیت متعدد نشانیاں اور علامات سامنے آتی ہیں - [5] [8] [9] مخصوص علامات میں دوہری بینائی ، ایک آنکھ میں اندھا پن ، پٹھوں کی کمزوری اور حساسیت یا ہم آہنگی میں پریشانی شامل ہو سکتی ہے۔ [1] ایم ایس کئی شکلیں لیتا ہے، نئی علامات کے ساتھ یا تو الگ تھلگ حملوں (دوبارہ ہونے والی شکلوں) میں واقع ہوتی ہیں یا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہیں (ترقی پسند شکلیں)۔ [10] حملوں کے درمیان، علامات مکمل طور پر غائب ہو سکتی ہیں؛ تاہم، مستقل اعصابی مسائل ، خاص طور پر بیماری کے بڑھنے کے ساتھ اکثر باقی رہتے ہیں۔ [10]

اس بیماری کی وجوہات اگرچہ واضح نہیں ہیں، لیکن بنیادی طریقہ کار کو یا تو مدافعتی نظام کی تباہی یا مائیلین پیدا کرنے والے خلیوں کی ناکامی سمجھا جاتا ہے۔ [3] اس کی مجوزہ وجوہات میں وائرل انفیکشن جیسے ایپسٹین بار وائرس سے جینیات کا متحرک ہونا شامل ہیں ۔ [11] ایم یس ، کی تشخیص عام طور پر موجود نشانیوں ، علامات اور معاون طبی ٹیسٹوں کے نتائج کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ [4]

ایم ایس ، کا کوئی معروف علاج نہیں ہے۔ [1] علاج ,حملے کے بعد افعال کو بہتر بنانے اور نئے حملوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایم ایس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائیں، جو معمولی طور پر مؤثر ہوتی ہیں، مگر ایسے ضمنی اثرات پیدا کر سکتی ہیں جن کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ [1] جسمانی تھراپی لوگوں کے کام کرنے کی صلاحیت میں مدد کر سکتی ہے۔ [1] بہت سے لوگ بہتری کے کسی ثبوت کے باوجود متبادل علاج اپناتے ہیں۔ [12] طویل مدتی نتائج کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ خواتین میں زیادہ تر اچھے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں،وہ لوگ جو زندگی کے آغاز میں ہی اس بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں یا وہ جن پر بیماری کا حملہ دوبارہ ہوتا ہے اور جن کو ابتدائی طور پر کچھ حملے ہوئے تھے۔ ان کی [13] متوقع عمر اوسطاً غیر متاثرہ آبادی کے مقابلے میں پانچ سے دس سال کم ہوتی ہے۔

متعدد سکلیروسیس جو مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرنے والا سب سے عام مدافعتی ثالثی کی عارضہ ہے۔ [14] 2015 میں اس عارضہ سے ، عالمی سطح پر تقریبا 2.3 ملین افراد متاثر ہوئے تھے، جس کی شرح مختلف علاقوں اور مختلف آبادیوں میں وسیع پیمانے پر مختلف ہوتی ہے- [6] [15] اس سال ایم ایس سے تقریباً 18,900 افراد کی اموات ہوئیں ، جو 1990 میں 12,000 سے زیادہ ہے [7] [16] یہ بیماری عام طور پر بیس سے پچاس سال کی عمر کے درمیان شروع ہوتی ہے اور عورتوں میں مردوں کی نسبت دگنا عام ہے۔ [2] ایم ایس کو پہلی بار 1868 میں فرانسیسی نیورولوجسٹ جین مارٹن چارکوٹ نے بیان کیا تھا۔ متعددسکلیروسیس نام سے مراد متعدد گلیئل کے نشانات (یا sclerae - بنیادی طور پر تختیاں یا زخم) ہیں جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے سفید مادے پر بنتے ہیں۔ [17] کئی نئے علاج اور تشخیصی طریقے ترقی کے مراحل میں ہیں۔ [18]

لیڈ کا ویڈیو خلاصہ ( اسکرپٹ )

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "NINDS Multiple Sclerosis Information Page"۔ National Institute of Neurological Disorders and Stroke۔ 19 November 2015۔ 13 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مارچ 2016 
  2. ^ ا ب R Milo، E Kahana (March 2010)۔ "Multiple sclerosis: geoepidemiology, genetics and the environment"۔ Autoimmunity Reviews۔ 9 (5): A387–94۔ PMID 19932200۔ doi:10.1016/j.autrev.2009.11.010 
  3. ^ ا ب J Nakahara، M Maeda، S Aiso، N Suzuki (February 2012)۔ "Current concepts in multiple sclerosis: autoimmunity versus oligodendrogliopathy"۔ Clinical Reviews in Allergy & Immunology۔ 42 (1): 26–34۔ PMID 22189514۔ doi:10.1007/s12016-011-8287-6 
  4. ^ ا ب BK Tsang، R Macdonell (December 2011)۔ "Multiple sclerosis- diagnosis, management and prognosis"۔ Australian Family Physician۔ 40 (12): 948–55۔ PMID 22146321 
  5. ^ ا ب A Compston، A Coles (October 2008)۔ "Multiple sclerosis"۔ Lancet۔ 372 (9648): 1502–17۔ PMID 18970977۔ doi:10.1016/S0140-6736(08)61620-7 
  6. ^ ا ب GBD 2015 Disease and Injury Incidence and Prevalence Collaborators (October 2016)۔ "Global, regional, and national incidence, prevalence, and years lived with disability for 310 diseases and injuries, 1990–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ 388 (10053): 1545–1602۔ PMC 5055577Freely accessible۔ PMID 27733282۔ doi:10.1016/S0140-6736(16)31678-6 
  7. ^ ا ب GBD 2015 Mortality and Causes of Death Collaborators (October 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ 388 (10053): 1459–1544۔ PMC 5388903Freely accessible۔ PMID 27733281۔ doi:10.1016/s0140-6736(16)31012-1 
  8. Compston A, Coles A (October 2002)
  9. ED Murray، EA Buttner، BH Price (2012)۔ "Depression and Psychosis in Neurological Practice"۔ $1 میں R Daroff، G Fenichel، J Jankovic، J Mazziotta۔ Bradley's neurology in clinical practice. (6th ایڈیشن)۔ Philadelphia, PA: Elsevier/Saunders۔ ISBN 978-1-4377-0434-1 
  10. ^ ا ب Lublin FD1, Reingold SC (April 1996)
  11. Ascherio A, Munger KL (April 2007)
  12. Huntley A (January 2006)
  13. Weinshenker BG (1994)
  14. Berer K, Krishnamoorthy G (November 2014)
  15. World Health Organization (2008)۔ Atlas: Multiple Sclerosis Resources in the World 2008 (PDF)۔ Geneva: World Health Organization۔ صفحہ: 15–16۔ ISBN 978-92-4-156375-8۔ 04 اکتوبر 2013 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  16. GBD 2013 Mortality and Causes of Death Collaborators (January 2015)
  17. Clanet M (June 2008)
  18. Cohen JA (July 2009)