مطیع اللہ خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مطیع اللہ خان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 31 جنوری 1938ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہاولپور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 12 اگست 2022ء (84 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہاولپور  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
وزن
عملی زندگی
پیشہ ہاکی کھلاڑی  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل فیلڈ ہاکی  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مطیع اللہ خان، فیلڈ ہاکی کھلاڑی تھے جنھوں نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

پیدائش[ترمیم]

31 جنوری 1938ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے،[2]

کیرئیر[ترمیم]

اولمپین مطیع اللہ خان لیفٹ آوٹ کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے، انھوں نے پاکستان کی جانب سے تین اولمپکس میں نمائیندگی کی اور 1956ء میلبورن اولمپکس میں سلور میڈل، 1960ء روم اولمپکس میں گولڈ میڈل اور 1964ء ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 1962ء جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

انھوں نے 68 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 13 گول سکور کیے۔ دنیائے ہاکی کے دو بہترین کھلاڑی اولمپین سمیع اللہ خان (فیلڈ ہاکی) اور اولمپین کلیم اللہ خان (فیلڈ ہاکی) ان کے بھتیجے ہیں۔ بہاولپور میں ہاکی اسٹیڈیم بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ 1963ء میں پاکستان ہاکی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ان کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا،[3]

وفات[ترمیم]

مطیع اللہ خان 12 اگست 2022ء کو وفات پا گئے، ان کو گذشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے[4] بہاولپور میں تدفین کی گئی۔

حوالہ جات[ترمیم]