مقبرہ عیسی خان
مقبرہ عیسی خان نیازی | |
مقام | اندرون احاطہ مقبرہ ہمایوں, دہلی, بھارت |
---|---|
متناسقات | 28°35′32″N 77°14′46″E / 28.5922°N 77.2462°E |
تعمیر | 1547–1548 |
قسم | ثقافتی |
معیار | (ii), (iv) |
نامزد کردہ | 1993 (17th عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی) |
حصہ | مقبرہ ہمایوں |
Region | بھارت |
شیر شاہ سوری کے دربار کے پٹھان عہدے دار امیر عیسی خان نیازی کا مقبرہ بھارت کے شہر دہلی میں مغل تاجدار ہمایوں کے مقبرے کے احاطے میں واقع ہے۔مزار کی سرخ ریتلے پتھر کی ہشت پہلو عمارت شیر شاہ سوری کے عہد میں 1547-1548 کے دوران تعمیر کی گئی تھی۔مسجد عیسی خان مزار کی مغربی سمت یونیسکو کی جانب سے بین الاقوامی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے ہمایوں کے مزار اور اس کے احاطے میں موجود دیگر عمارتوں کے ساتھ واقع ہے۔
تاریخ
[ترمیم]شیر شاہ سوری اور اس کے بیٹے اسلام شاہ سوری کے دربار کی معزز شخصیت عیسی خان نیازی کے مدفن کی عمارت مقبرہ ہمایوں کے احاطے میں بو حلیمہ باغ کے جنوب میں واقع ہے۔[1]مقبرے پر لگی الواح پر اس کا عرصہ تعمیر 1547 تا 1548 سن عیسوی کندہ ہے۔ اس پر “پناہ بہشت” اور یہ بھی تحریر ہے کہ یہ شیرشاہ کے عہد میں تعمیر کیا گیا تھا۔مزار کے مغرب میں واقع مسجد 1547 میں تعمیر کی گئی تھی۔
طرز تعمیر
[ترمیم]مقبرہ
[ترمیم]عیسی خان کے مقبرے کا طرز تعمیر لودھی معماری کا نمونہ ہے۔ مقبرے کی عمارت پست چبوترے پر ہشت پہلو ہے جو لودھی طرز تعمیر کا طرہ امتیاز تھا۔مرکزی عمارت کے اطراف ایک برآمدہ ہے اور ہر پہلو پر تین محرابیں ہیں جن کے اوپر چھجے بنے ہیں۔اس مقبرے کا طرز تعمیر مبارک شاہ، محمد شاہ، خانِ جہاں تلنگانی اور سکندر لودھی کے مقابر جیسا ہے۔ آغا خان ٹرسٹ برائے ثقافت نے 2011 سے 2015 تک آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ساتھ مل کر اس مقبرے کی تعمیر نو اور بحالی کا کام کیا تھا۔[2]
مسجد
[ترمیم]مسجد عیسی خان کا مرکزی گنبد پرانے قلعے میں واقع مسجد قلعہ کہنہ کے گنبد جیسا ہے۔اطراف کے گنبد ستونوں پر اٹھائے گئے ہیں اور خیمہ سے مشابہت رکھتے ہیں۔مسجد کا مرکزی دالان تین حصوں میں منقسم ہے۔ مسجد کا مرکزی دالان سرخ ریتلے پتھر سے بنایا گیا ہے جبکہ اطرافی دالانوں میں بھورے رنگ کا پتھر استعمال کیا گیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Ranjan Kumar Singh (2016)۔ The Islamic Monuments of India۔ Partridge Publishing۔ ISBN 9781482873146
- ↑ http://www.nizamuddinrenewal.org/conservation/isa-khan/