مقبرہ ہمایوں
ہمایوں کا مقبرہ | |
![]() | |
جگہ |
متھرا روڈ، مشرقی نظام الدین، دہلی، بھارت |
بنانے والا |
حمیدہ بانو بیگم |
سالِ تعمیر | 1562ء |
مستری | مرزا غیاث |
ہمایون کا مقبرہ بھارت کے شہر دہلی میں واقع مغل بادشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں کا مقبرہ ہے جو اس کی بیوی حمیدہ بانو بیگم نے 1562ء میں بنوایا۔ یہ مقبرہ لال پتھر سے بنا ہوا ہے۔ اس کے احاطے میں دوسری شخصیات کے بھی مقبرے موجود ہیں۔یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں اس کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح کے طرزِ تعمیر کا نمونہ ہندوستان میں اوّلین ہے۔[1] اس میں ہندوستانی اور ایرانی طرزِ تعمیر کا امتزاج پایا جاتا ہے۔[2] یہاں مقبرۂ ہمایوں کے علاوہ دوسرے مقبرے اور مسجد بھی ہیں۔ اس لیے "مغلوں کی بسترگاہ" کے نام سے بھی یہ یادگار جانی جاتی ہے۔ مقبرۂ عیسیٰ خاں، مقبرۂ بوحلیمہ، افسروالا مقبرہ، نائی کا مقبرہ وغیرہ مقبرۂ ہمایوں کے احاطے میں موجود ہیں۔
صدر عمارت[ترمیم]
مقبرے کی صدر عمارت ایک وسیع چہار باغ کے درمیاں واقع ہے۔ یہاں ہشت بہشت نامی تعمیری ہنر سے مزین ہے۔
نگار خانہ[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ Social Science, Our Pasts-II, NCERT Text Book in History for Class VII, Chapter 5, Rulers and Buildings, Page 66-67, ISBN 817450724
- ↑ ہمایوں کے مقبرے کا معلوماتی تختہ
![]() |
ویکی کومنز پر مقبرہ ہمایوں سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
زمرہ جات:
- 1572ء میں مکمل ہونے والی عمارات و ساخات
- اسلامی معماری
- اکبر
- بھارت میں مقامات عالمی ثقافتی ورثہ
- تاریخ طرحبند طبیعی منظر
- دہلی کی یادگاریں
- دہلی کے سیاحتی مقامات
- مغلیہ طرز تعمیر
- مغلیہ سلطنت میں 1572ء کی تاسیسات
- ہندوستان میں 1572ء کی تاسیسات
- ہندوستان میں مغلیہ مدفن باغات
- دہلی میں مقبرے
- بھارت میں فارسی باغات
- ہندوستان میں مغل باغات